صدق المسیح

by Other Authors

Page 60 of 64

صدق المسیح — Page 60

حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔۔۔اے لو گوتم یقینا سمجھو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت تک مجھ سے وفا کر یگا اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جوان اور تمہارے بوڑھے اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے دعا کریں یہاں تک کہ سجدہ کرتے کرتے ناک گل جائیں اور ہاتھ شل ہو جا ئیں تب بھی خدا ہرگز تمہاری دُعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جیتک وہ اپنے کام کو پورا نہ کرے۔۔۔پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو کا ذبوں کے اور منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور خدا کسی امر کو بغیر فیصلہ کے نہیں چھوڑتا۔جس طرح خدا نے پہلے مامورین اور مکذبین میں آخر ایک دن فیصلہ کر دیا اسی طرح وہ اسوقت بھی فیصلہ کر دیگا۔خدا کے مامورین کے آنے کے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے ایک موسم پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاؤں گا۔خدا سے مت لڑویہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو۔“ ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۱۴-۱۳) اللہ تعالیٰ رُوئے زمین پر اسلام کا بول بالا کرے اور ہر ایک کو مامور زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین! رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ خادم سلسلہ عالیہ احمدیہ باسط رسول ڈار مدرس جامعہ احمدیہ قادیان 60