صدق المسیح

by Other Authors

Page 36 of 64

صدق المسیح — Page 36

ساتواں جھوٹ مفتی صاحب موصوف کا ساتواں بہتان، لکھتے ہیں: مرزا نے لکھا ہے کہ ہمارے نبی آنے اور نبیوں کی طرح ظاہری علم کسی استاد سے نہیں پڑھا تھا مگر حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ مکتبوں میں بیٹھتے تھے۔اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ایک یہودی استاذ سے تمام توریت پڑھی تھی۔ایام اصلح در روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۴) مرزا نے یہ صریح جھوٹ لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ و عیسی علیھما السلام مکتبوں میں بیٹھے تھے اور کسی کی شاگردی اختیار کی تھی یہ انبیاء علیھم السلام پر کھلا ہوا بہتان ہے۔نبی کسی انسان کا شاگرد نہیں ہوتا نہ اُسکا کوئی استاد ہوتا ہے۔نہ وہ مکتب میں جاتا ہے اور نہ ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کسی یہودی سے توریت پڑھی ہے۔جواب: صدق امسیح الموعود : - قارئین کرام ! مولوی صاحب نے جھوٹ بولنے کی حد کر دی ہے ایک ہی جھوٹ کو بار بارد ہراتا ہے یہی سوال مفتی موصوف نے اپنے جھوٹ نمبر۴ میں لکھا ہے۔جس کا جواب تفصیل کے ساتھ سوال نمبر ۴ میں دیا گیا ہے۔لیکن صرف ایک دو باتیں قارئین کے لئے تحریر کی جاتی ہیں تا کہ مفتی موصوف کا جھوٹ قارئین کرام پر عیاں ہو۔قارئین کرام ! اگر یہ مان لیا جائے کہ تمام انبیاء ہی امی تھے اور صرف اللہ تعالیٰ نے انہیں علم عطا فرمایا تھا جیسا کہ مولوی معترض کا عقیدہ ہے تو پھر آنحضرت کی خاص برتری ختم ہو جاتی ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی فرمایا: انا النَّبِيُّ الْأُمّى ( الجامع الصغير جزءا، صفحہ ۱۰۷) کہ میں ہی نبی امی ہوں“ رسول کریم فرماتے ہیں کہ صرف میں ہی نبی اُمّی ہوں بخلاف دیگر تمام انبیاء کے کہ وہ 36