شہدائے احمدیت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 82 of 297

شہدائے احمدیت — Page 82

خطبات طاہر بابت شہداء 77 خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء شہداء فرقان بٹالین اور دو واقف زندگی شہداء ( خطبه جمعه فرموده ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء بمقام اسپل ہائم ، ہائیڈل برگ جرمنی ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة: ۱۵۴-۱۵۵) اور پھر فرمایا: ان آیات کا عام فہم ترجمہ یہ کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ سے صبر کے ذریعہ اور نماز کے ذریعہ استعانت طلب کرتے رہو۔اِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِینَ۔یقیناً اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتُ اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردے نہ کہا کرو بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔جو شہدا کا تذکرہ شروع ہوا ہے آج بھی یہی تذکرہ جاری رہے گا اور آگے بھی جاری رہے گا۔آج اس تذکرے سے پہلے میں یہ اعلان بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ آج لجنہ اماءاللہ جرمنی کا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور آج اس کا جمعہ المبارک کا دن پہلا دن ہے تو اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بھی مبارک فرمائے اور ہر پہلو سے خدا تعالیٰ اس پروگرام میں برکت رکھ دے، خیر وعافیت سے یہ یہاں