شہدائے احمدیت — Page 64
خطبات طاہر بابت شہداء 59 خطبہ جمعہ ۴ ارمئی ۱۹۹۹ء شہداء بسلسلہ حفاظت مرکز قادیان ۱۹۴۷ء خطبه جمعه فرموده ۱۴ مئی ۱۹۹۹ء بمقام با دکر وکس ناخ جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۵۴ تا ۱۵۵) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو صبر کے ساتھ اور نماز کے ساتھ صبر اور نماز کے لئے دعا مانگو۔یہ دونوں باتیں اس میں شامل ہیں صبر کے ساتھ خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرو اور نماز کے ساتھ خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔اور صبر کے ساتھ صبر کی مدد طلب کرو اور نماز کے ساتھ نماز کی بھی مدد طلب کرو۔اِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ۔یقیناً اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتُ اور انہیں جو خدا کی راہ میں مارے جائیں گے، خدا کے رستے میں مارے جائیں مردے نہ کہا کرو۔بل احیاء ولكِنْ لا تَشْعُرُونَ بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔یہ وہ آیات ہیں جیسا کہ ان کے ترجمہ سے ظاہر ہے یہ شہدا کے ذکر کے عنوان کے طور پر اختیار کی گئی ہیں۔ایک سلسلہ شہدا کے ذکر کا جو ہم نے شروع کر رکھا ہے آج بھی انشاء اللہ اسی سلسلہ