شہدائے احمدیت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 223 of 297

شہدائے احمدیت — Page 223

خطبات طاہر بابت شہداء 212 مکرم انور حسین صاحب ابڑو لاڑکانہ خطبہ جمعہ ۶ ارجولائی ۱۹۹۹ء انور حسین ابر و صاحب شہید ، انور آباد (لاڑکانہ )۔۱۹؍ دسمبر ۱۹۹۴ء۔آپ مولوی محمد انور صاحب ابڑو اور محترمہ جنت خاتون صاحبہ کے صاحبزادے تھے۔آپ کا تعلق ایک ایسے معروف علمی گھرانہ سے تھا جس کو سندھ کے اس علاقہ میں تعلیم پھیلانے کی وجہ سے بہت شہرت ملی۔اسی لئے آپ کے گھرانے کو استاد گھرانہ کہہ کر تنظیم دی جاتی تھی۔آپ کے دادا محترم مولوی عبدالرؤف صاحب ابڑو ۱۹۴۷ء میں اپنی اولاد، عزیز و اقارب اور شاگردوں سمیت بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہوئے۔ایک استاد کے علاوہ ابڑو خاندان کے آپ بڑے پگدار بھی تھے۔ان کی یہ ایک سندھی اصطلاح ہے۔پگدار بڑے رئیس کو کہا جاتا ہے۔ان کی وفات ۱۹۴۸ء میں ہوئی۔ان کی وفات کے بعد مکرم مولوی محمد انور صاحب ابڑو نے اپنے بھائیوں ،عزیز واقارب اور شاگردوں کے ساتھ مل کر تمام مخالفتوں کا بھر پور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔۱۹؍ دسمبر ۱۹۹۴ء کو شام کے قریب قریباً ساڑھے پانچ بجے ایک سفید رنگ کی کار میں رینجرز کی وردی میں ملبوس سات افراد انور آباد آئے جن میں سے ایک کے پاس لائٹ مشین گن اور چھ کے پاس کلاشنکوف رائفلیں تھیں۔ان میں سے تین نے گوٹھ میں مختلف جگہوں پر پوزیشن سنبھال لیں اور باقی چار مولوی محمد احمد صاحب ابڑو کے مکان میں گھس گئے۔وہاں موجود عورتوں سے کہا کہ ہم کرنل صاحب کے حکم سے خطرناک ڈاکوؤں کی تلاش میں آئے ہیں۔خواتین نے کہا کہ یہاں کوئی ڈاکو چھپا ہوا نہیں ہے، آپ بے شک تلاشی لے لیں۔تلاشی کے دوران انہوں نے مولوی محمد انور صاحب ابڑو کے بارہ میں پوچھا کہ کہاں۔انہوں نے جواب دیا باہر گئے ہوئے ہیں۔جب سخت تلاشی کے باوجود کوئی مرد نظر نہ آیا تو ان میں دو افراد باہر مسجد میں مکرم انور حسین صاحب ابڑو کو جو سنتوں کے بعد نفل ادا کر رہے تھے اور سجدہ کر رہے تھے، اُسی حالت میں اٹھایا اور کہا کہ تمہیں کرنل صاحب نے بلایا ہے۔ان کے علاوہ ڈاکوؤں نے مسجد سے ہی ظہور احمد صاحب ابڑو اور مکرم ناصر احمد صاحب ابڑو کو بھی پکڑا اور تینوں کو گھر لے آئے۔عطاء المومن ابرو پہلے ہی ان کے قبضہ میں تھا۔اس کے بعد وہ مردوں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے کہنے لگے کہ کلمہ سناؤ۔جب سب نے کلمہ پڑھا تو ملانوں کے بھیجے ہوئے یہ بد قماش مغلظات بکنے لگے کہ تم مسلمان نہیں کچھ اور ہو۔یہ تمہارا کلمہ نہیں تم صرف ظاہر یہ کلمہ پڑھتے