شہدائے احمدیت — Page 139
خطبات طاہر بابت شہداء 131 خطبہ جمعہ ا ا / جون ۹۹ مکرمہ سیدہ طینت صاحبہ اہلیہ سید جواد علی صاحب مبلغ امریکہ ١٩٩٩ء مکرمہ سیدہ طینت صاحبہ اہلیہ سید جواد علی صاحب مبلغ امریکہ مرحوم۔آپ ادیب عالم تھیں اور میٹرک تک تعلیم یافتہ تھیں۔آپ نے اپنی زندگی اسلام اور احمد بیت کی خدمت کے لئے۱۹۵۲ء میں پیش کی جسے حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبول فرمالیا اور پھر ۱۹۵۳ء میں آپ کا نکاح بھی ایک واقف زندگی یعنی سید جواد علی شاہ صاحب سے کروا دیا۔۱۹۵۴ء میں مکرم شاہ صاحب کو امریکہ میں بطور مبلغ سلسلہ بھجوایا گیا تھا۔دسمبر ۱۹۵۷ء میں آپ کو بھی یعنی مرحومہ کو اپنی تین سالہ بچی کے ہمراہ امریکہ ا۔میاں کے پاس بھجوا دیا گیا۔مارچ ۱۹۵۸ء کے آغاز میں آپ کو دل کی تکلیف ہوئی اس کی وجہ سے آپ ہسپتال میں زیر علاج تھیں کہ نمونیہ کا ایسا سخت حملہ ہوا جس سے آپ جانبر نہ ہوسکیں۔آخر ۱۶/ مارچ ۱۹۵۸ء کو وفات پاگئیں۔انالله وانا اليه راجعون۔آپ نے اپنے پسماندگان میں ایک بچی چھوڑی ہے۔آپ کی تدفین امریکہ ہی میں ہوئی۔محترمه بشری منیر صاحبه سیرالیون محترمہ بشری منیر ایم ایس سی، ایم فل بنت چوہدری علیم الدین صاحب مرحوم سابق امیر جماعت احمد یہ اسلام آباد۔آپ کی شادی منیر احمد صاحب ایم ایس سی ، بی ایڈا بن مولوی محمد صدیق صاحب سابق انچا رج خلافت لائبریری سے ہوئی تھی۔نصرت جہاں سکیم کے تحت احمد یہ سکول جورو، سیرالیون میں خدمت سر انجام دے رہی تھیں کہ ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو زچگی کے دوران ۳۲ سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔میت ربوہ پہنچنے پر ۲۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو آپ کو قطعہ شہداء قبرستان عام نمبر ایک ربوہ میں دفن کیا گیا۔آپ کی شہادت کے وقت کوئی اولا د نہ تھی۔محترم مولوی حنیف یعقوب صاحب ٹرینیڈاڈ مکرم و محترم مولوی حنیف یعقوب صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ۔وفات ۶ رنومبر ۱۹۸۶ء۔آپ ۱۹۲۶ء میں پیدا ہوئے اور مولانا محمد اسحاق ساقی صاحب مبلغ ٹرینیڈاڈ کے ذریعہ احمدیت قبول کی۔۱۹۵۴ء میں آپ ربوہ تشریف لے گئے اور خدمت اسلام کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ربوہ میں تین سال کی تربیت کے بعد ۱۹۵۷ء میں ٹرینیڈاڈ تشریف لائے اور بطور مبلغ کام شروع کیا۔۲۶ سال مسلسل ٹرینیڈاڈ میں خدمت دین کی توفیق پائی۔۱۹۸۳ء میں آپ کو گیا نا بطور مبلغ بھجوایا گیا اور