شہدآء الحق — Page 68
۶۸ لا يحيى ( تحقیق جو شخص اپنے رب کے نزدیک مجرم پیش ہو گا پس اس کے واسطے آتش جہنم ہو گا وہ اس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا۔) افسوس کہ یہ امیر زیر آیت من يقتل - مومنا متعمداً داخل ہو گیا اور ایک ذرہ خدا کا خوف نہ کیا۔اور مومن بھی ایسا مومن کہ اگر کابل کی تمام سرزمین میں اس کی نظیر تلاش کی جائے تو تلاش لا حاصل ہے۔,, ( تذکرۃ الشہا دتین صفحه ۵۸) صاحبزادہ مولوی عبداللطیف مرحوم کا اس بے رحمی سے مارا جانا اگر چہ ایسا امر ہے کہ اس کے سننے سے کلیجہ منہ کو آتا ہے (مـارئيـنـا ظـلـما اغيظ من هذا ترجمہ: اس سے سخت ظلم ہم نے کہیں نہیں دیکھا ) لیکن اس خون میں بہت برکات ہیں۔کہ بعد میں ظاہر ہوں گے اور کابل کی سر زمین دیکھ لے گی کہ یہ خون کیسے کیسے پھل لائے گا۔یہ خون کبھی ضائع نہیں جائے گا۔پہلے اس سے غریب عبد الرحمن میری جماعت کا ظلم سے مارا گیا۔اور خدا چپ رہا۔مگر اس خون پر اب وہ چپ نہیں رہے گا۔اور بڑے بڑے نتائج ظاہر ہوں گے۔“ ہائے اس نادان امیر نے کیا کیا۔ایسے معصوم شخص کو کمال بے دردی سے قتل کر کے اپنے تئیں تباہ کیا۔اے کابل کی سرزمین تو گواہ رہ- کہ تیرے پر سخت