شہدآء الحق

by Other Authors

Page 39 of 173

شہدآء الحق — Page 39

۳۹ دیا۔اشارہ بالسبا بہ کو مریدوں پر لازم کیا۔اور چلم اور نسوار کے استعمال کی حرمت کو غلط قرار دیا۔اس اختلاف کے سبب سے باہمی عداوت قتل و غارت تک پہنچ گئی اور اختلاف کا اثر بنیر ،سوات ، با جوڑ ، اقوام مہمند ، آفریدی خٹک، اضلاع پشاور، کو ہاٹ اور بنوں میں پھیل گیا اور افغانستان میں بھی اختلاف نے خصوصیت کی شکل اختیار کی۔امیر حبیب اللہ خان کے استاد حضرت عبداللطیف احمدیت سے قبل ملاً صاحب مانکی کے ہم خیال تھے۔بعد میں جب ان پر ملا صاحب مانکی کے خیالات کی حقیقت کھل گئی تو آپ نے ان کی تردید شروع کر دی۔اور سردار نصر اللہ خان کا تعلق ملا صاحب بڑہ سے تھا۔کیونکہ سردار نصر اللہ خاں جنگ و جہاد کا شائق تھا اور انگریزوں سے نفرت رکھتا تھا۔اس واسطے وہ حضرت عبد اللطیف صاحب کا بھی مخالف تھا۔مگر چونکہ وہ بادشاہ کے استاد تھے۔اس واسطے وہ ان کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکتا تھا۔مگر انتظام کی تاک میں رہتا۔ملا صاحب ہڈ ۲۳۵ / دسمبر ۱۹۰۲ء مطابق ۲۳ / ماه رمضان المبارک ۱۳۲۰ھ کو اس دار فانی سے عالم جاودانی کو رخصت ہو گئے اور اقوام سرحد میں جنگ و جہاد کا چر چاست پڑ گیا۔فصل دوم حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف شہید کا ارادہ حج اور سفرِ قادیان