شہدآء الحق

by Other Authors

Page 24 of 173

شہدآء الحق — Page 24

۲۴ جان و مال پر حملہ کرنا اور ان کے قتل و غارت کو حرام جانتے ہیں۔جو خدا کے بندوں کا خونِ ناحق کرے گا۔وہ قیامت کے دن اس کا ذمہ دار ہو گا۔مذہب اسلام تو اپنے معنوی لحاظ سے صلح امن اور آشتی پھیلا نے آیا ہے۔اور ہر مسلمان اپنے نام کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کا فرمانبردار مخلوق خدا سے صلح اور امن سے زندگی بسر کرنے والا ہونا چاہیئے اگر مذہب اسلام اس ظلم و تعدی کی تعلیم دیتا۔تو ممالک اسلامیہ میں آج یہود نصاری اور پارسی یا کوئی اور مذہب کا پیر و نظر نہ آتا اور نہ صرف مبلغ تین روپے سالانہ کے مساوی رقم کے عوض میں غیر مسلم کو اپنی سلطنت میں آزا د ر ہنے دیتا۔اور نہ اس کے جان و مال و مذہب کی پابندی کی ذمہ داری لیتا۔فصل سوم تعلیم احمدیت حضرت احمد قادیانی علیہ السلام نے اپنے عقائد اور تعلیمات اپنی ایک سو(۱۰۰) کے قریب کتب میں مدلل اور مفصل لکھی ہیں۔جو عربی اردو اور فارسی میں مرقوم ہیں۔اور جماعت احمد یہ باتباع ان تعلیمات کے بآوازِ دہل اعلان کرتی ہے۔ہمارا عقیدہ: (1) أمنا بالله وحده لا شريك له، لم يلد و لم يولد ولم يكن له