شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 71
شہدائے لاہور کا ذکر جاری ہے۔اسی سلسلے میں کچھ اور شہداء کا ذکر کرتا ہوں۔مکرم عبدالرشید ملک صاحب شہید مکرم عبدالرشید ملک صاحب شہید ابن مکرم عبد الحمید ملک صاحب۔شہید مرحوم لالہ موسیٰ کے رہنے والے تھے۔ان کے دادا حضرت مولوی مہر دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے 313 صحابہ میں شامل تھے ،۔شہید کی عمر شہادت کے وقت 64 سال تھی۔موصی تھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ کے فعال رکن تھے۔سیکرٹری وصایا و تعلیم القرآن کے سیکرٹری تھے۔مسجد دارالذکر میں ان کی شہادت ہوئی ہے۔عموماً کڑک ہاؤس میں نماز جمعہ ادا کرتے تھے اور کافی عرصہ بعد دارالذکر گئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے شہادت کا رتبہ دینا تھا۔جمعہ پر جانے سے قبل اہلیہ کو کہا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ کبھی کبھی بڑی مسجد میں جمعہ پڑھنا چاہئے اس لئے میں دارالذکر آج جا رہا ہوں۔مین ہال میں کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔گھر فون کیا کہ میرے پاؤں میں گولی لگی ہے۔اہلیہ کہتی ہیں ان کی بات کے دوران گولیوں کی آوازیں آتی رہیں۔اپنا فون تو تھا نہیں، کسی کے فون سے بات کر رہے تھے۔پھر بہر حال رابطہ ختم ہو گیا۔اہلیہ کا بھی بڑا صبر اور حوصلہ ہے بیان کرتی ہیں کہ ان کی شہادت پر اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں۔اللہ تعالیٰ پوری جماعت کا حامی و ناصر ہو۔اور بہت ترقیات عطا فرمائے۔یہ بھی لجنہ کی کارکن ہیں۔کہتی ہیں کہ بطور باپ بہت شفیق انسان تھے۔تین بیٹیاں ہیں اور کبھی اظہار نہیں کیا کہ بیٹا نہیں ہے۔بیٹیوں پر بہت توجہ دی اور دینی اور دنیاوی تعلیم میں ہمیشہ آگے رکھا اور تینوں بچوں سے 71