شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 161 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 161

مکرم احسان احمد خان صاحب شہید شہداء کا جو ذکرِ خیر چل رہا ہے۔اسی سلسلے میں آج سب سے پہلے میں ذکر کروں گا مکرم احسان احمد خان صاحب شہید ابن مکرم وسیم احمد خان صاحب کا۔شہید مرحوم کے پڑدادا حضرت منشی دیانت خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔نارو ضلع کانگڑہ کے رہنے والے تھے۔یوسف زئی خاندان سے تعلق تھا۔شہید مرحوم کے پڑدادا کے دو بھائی حضرت شہامت خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت منشی امانت خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 1890 ء میں بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کی تھی۔اور 313 صحابہ میں شامل ہوئے۔مکرم ظہیر احمد خان صاحب مربی سلسلہ جو آجکل یہاں لندن میں ہیں، شہید مرحوم کے چچا ہیں۔جبکہ شہید مرحوم کے دوسرے بھائی ندیم احمد خان صاحب جامعہ احمد یہ ربوہ میں زیر تعلیم ہیں۔شہید مرحوم 1984 ء میں پیدا ہوئے۔دو سال سے شیزان انٹرنیشنل میں ملازمت کر رہے تھے۔جبکہ جماعت احمد یہ بھماں ضلع لاہور میں بطور سیکرٹری ( یہ پتہ نہیں کون سی جماعت ہے بہر حال ) بطور سیکرٹری وقف جدید خدمت کی توفیق مل رہی تھی۔بوقت شہادت ان کی عمر 26 سال تھی۔اور مسجد دارالذکر گڑھی شاہو میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔سانحہ کے روز صبح غنسل کے بعد نماز پڑھی اور تلاوت کی اور ملازمت کے لئے روانہ ہونے سے پہلے اہلیہ کو بتایا کہ میں یہ جمعہ دارالذکر میں پڑھوں گا۔اور ساتھ ہی بتایا کہ پچھلا جمعہ میرے سے رہ گیا تھا۔بیٹی کو اٹھا کر پیار کیا اور روانہ ہو گئے۔قریباً 1:35 پر مسجد دارالذکر سے اپنی والدہ محترمہ کو فون کر کے بتایا کہ یہاں دہشتگرد آگئے 161