شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 123 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 123

مکرم مرزا امنصور بیگ صاحب شہید اگلا ذکر ہے مکرم مرزا منصور بیگ صاحب شہید ابن مکرم مرزا سرور بیگ صاحب مرحوم کا۔شہید مرحوم کے آباؤ اجداد پی ضلع امرتسر کے رہنے والے تھے۔ان کے تایا مرزا منور بیگ صاحب، ان کی 1953 ء سے قبل بیعت تھی ان کو تایا کو بھی )1985ء میں ایک معاند احمدیت نے شہید کر دیا۔ان کی زری کی دکان تھی۔بوقت شہادت مرزا منصور بیگ صاحب کی عمر 29 سال تھی۔اللہ کے فضل سے موصی تھے۔بطور سیکرٹری اشاعت، ناظم تحریک جدید اور عمومی کی ڈیوٹی سکواڈ میں ان کو خدمت کا موقع مل رہا تھا۔بیت النور ماڈل ٹاؤن میں جام شہادت نوش فرمایا۔جمعہ کی صبح ان کی مجلس کے قائد صاحب نے ان کو ڈیوٹی پر جانے کے لیے کہا۔پھر گیارہ بجے کے قریب دوبارہ یاد دہانی کے لیے قائد نے فون کیا تو انہوں نے جواب دیا ” قائد صاحب فکر نہ کریں اگر ضرورت پڑی تو پہلی گولی اپنے سینے پر کھاؤں گا۔بیت النور ماڈل ٹاؤن میں چیکنگ پر ڈیوٹی تھی۔مین گیٹ کے باہر پہلے بیریئر کے پاس کھڑے تھے۔خدام کی نگرانی پر متعین تھے کہ دہشتگرد نے آتے ہی ان پر فائرنگ کر دی۔سب سے پہلے ان کو ہی فائر لگا۔کئی گولیاں لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی شہادت ہوئی۔شہید مرحوم نے سانحہ سے قبل صبح کے وقت گھر میں اپنی خواب سنائی کہ ”مجھے کوئی مار رہا ہے اور میرے پیچھے کالے کتے لگے ہوئے ہیں۔شہید مرحوم جماعتی خدمت کرنے والے اور اطاعت کا جذبہ رکھنے والے تھے۔نرم مزاج ، ہنس مکھ اور پنج وقتہ نماز کے پابند۔اہلیہ کی عمر 26 سال ہے۔ان کی شادی ہوئی تھی تو ان کے ہاں اولا د متوقع ہے۔اللہ تعالیٰ نیک صالح، صحتمند اور لمبی عمر پانے والی ان کو اولا د عطا فرمائے۔ان کی والدہ اور اہلیہ خوشیاں دیکھیں۔123