شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 88
جاتے ہیں وہ اپنی جان بیچتے ہیں اور خدا کی مرضی کو مول لیتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا کی رحمت ہے۔خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ تمام دکھوں سے وہ شخص نجات پاتا ہے جو میری راہ میں اور میری رضا کی راہ میں جان بیچ دیتا ہے۔اور جانفشانی کے ساتھ اپنی اس حالت کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ خدا کا ہے اور اپنے تمام وجود کو ایک ایسی چیز سمجھتا ہے جو طاعت خالق اور خدمت خلق کے لئے بنائی گئی 66 رپورٹ جلسه اعظم مذاہب صفحه 131-132 پھر آپ فرماتے ہیں:۔” خدا کا پیارا بندہ اپنی جان خدا کی راہ میں دیتا ہے۔اور اس کے عوض میں خدا کی مرضی خرید لیتا ہے۔وہی لوگ ہیں جو خدا کی رحمتِ خاص کے مورد " ہیں۔آپ مزید فرماتے ہیں : رپورٹ جلسه مذاہب صفحه 188) بعض ایسے ہیں کہ اپنے نفسوں کو خدا کی راہ میں بیچ دیتے ہیں۔تاکسی طرح وہ راضی ہو۔۔۔(پیغام صلح۔روحانی خزائن جلد نمبر 23 صفحه 473) ایسے لوگوں کے بارہ میں ہی خدا تعالیٰ خوشخبری دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ ياَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً 88