شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 83
سے ایسے شخص کو جلد نکال لو جو ہدی اور شرارت اور فتنہ انگیزی اور بدنسی کا نمونہ ہے۔جو شخص ہماری جماعت میں غربت اور نیکی اور پر ہیزگاری اور علم اور نرم زبانی اور نیک مزاجی اور نیک چلنی کے ساتھ نہیں رہ سکتا وہ جلد ہم سے جدا ہو جائے کیونکہ ہمارا خدا نہیں چاہتا کہ ایسا شخص ہم میں رہے اور یقینا وہ بدبختی میں مرے گا کیونکہ اُس نے نیک راہ کو اختیار نہ کیا سوتم ہوشیار ہو جاؤ اور واقعی نیک دل اور غریب مزاج اور راست باز بن جاؤ۔تم پنج وقتہ نماز اور اخلاقی حالت سے شناخت کئے جاؤ گے اور جس میں بدی کا بیج ہے وہ اس نصیحت پر قائم نہیں رہ سکے گا“ (اشتہار مورخہ 29 مئی 1898 تبلیغ رسالت جلد ہفتم صفحه 43۔42) پھر آپ فرماتے ہیں: انسان کو چاہئے شوخ نہ ہو۔بے حیائی نہ کرے۔مخلوق سے بدسلوکی نہ کرے۔محبت اور نیکی سے پیش آوے۔اپنی نفسانی اغراض کی وجہ سے کسی سے بغض نہ رکھے سختی اور نرمی مناسب موقع اور مناسب حال کرے“ وو (ملفوظات جلد 5 صفحه 609۔جدید ایڈیشن) عاجزی وانکساری کو اپناؤ پھر فروتنی اور عاجزی کے بارہ میں آپ نے فرمایا:۔۔۔اس سے پیشتر کہ عذاب الہی آکر تو بہ کا دروازہ بند کر دے تو بہ کرو جبکہ دنیا کے قانون سے اسقدر ڈر پیدا ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون سے نہ ڈریں جب بلا سر پر آپڑے تو اس کا مزہ چکھنا ہی پڑتا ہے۔چاہئے کہ ہر شخص 83