شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 80
کر کے فرمایا تھا جب تم میں سے کسی کو غصہ آ جائے اور وہ کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اگر اس کا غصہ دور ہو جائے تو ٹھیک وگر نہ وہ لیٹ جائے۔(مسند احمد بن حنبل جلد نمبر 5 صفحه -153۔مطبوعه بيروت) پھر ایک روایت ہے راوی بیان کرتے ہیں کہ ہم عروہ بن محمد کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا جس نے اُن کے ساتھ ایسی باتیں کیں کہ ان کو غصہ آ گیا راوی کہتے ہیں کہ جب ان کو شدید غصہ آ گیا تو وہ کھڑے ہوئے اور وضو کر کے ہمارے پاس لوٹ آئے پھر اُنہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے میرے دادا عتیہ کے وصیلہ سے جو صحابہ میں سے تھے یہ روایت سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غصہ شیطان کی طرف سے آتا ہے اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی کے ذریعہ بجھایا جاتا ہے پس جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اُسے وضو کرنا چاہئے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه 226۔مطبوعه بيروت) حضرت زیاد اپنے چچا عتبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اے میرے اللہ میں برے اخلاق اور برے اعمال سے اور بری خواہشات سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔(ترمذى ابواب الدعوات۔باب جامع الدعوات) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس سلسلہ میں کیا فرماتے ہیں اور اُن کو جماعت سے کیا توقعات ہیں وہ پیش کرتا ہوں، فرمایا : وو ” میری تمام جماعت جو اس جگہ حاضر ہیں یا اپنے مقامات میں بودو باش 80