شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 69 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 69

ان پر کھولے جائیں گے۔خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جولوگ ایمان لائے ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا بز دلی سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ 66 لوگ ہیں اور خدا فرماتا ہے کہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔(رساله الوصيت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۹) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر قائم رہنے کی تو فیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں سچا اور احمدی مسلمان بنائے ہمیں اپنے عہد بیعت پر قائم رہنے اور اس پر عمل کرنے والا بنائے۔خدا اور اس کے رسول ﷺ کی سچی اور کامل اطاعت کرنے اور والا بنائے۔ہم سے کبھی کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو جس سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیاری جماعت پر کوئی حرف آئے۔اے اللہ تو ہماری غلطیوں کو معاف فرما۔ہماری پردہ پوشی فرما۔ہمیں ہمیشہ اپنے فرمانبرداروں اور وفاداروں میں لکھ۔ہمیں ہمارے عہد وفا اور بیعت پر قائم رکھ ، ہمیں اپنے پیاروں میں شامل رکھ، ہماری نسلوں کو بھی اس عہد کو نبھانے کی توفیق دے۔کبھی ہمیں اپنے سے جدا نہ کرنا۔ہمیں اپنی کچی معرفت عطا کر۔اے ارحم الراحمین خدا ہم پر رحم فرما اور ہماری ساری دعائیں قبول فرما۔ہمیں ان تمام دعاؤں کا وارث بنا جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کے لئے ، اپنی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لئے کیں۔(از اختتامی خطاب بر موقعه جلسه سالانه انگلستان مورخہ ۲۷ جولائی ۲۰۰۳ء) 69