شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 60 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 60

ہونے کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو، سب حکموں پر کار بندر ہو۔البدر۔جلد ۲ نمبر ۱۴ بتاریخ ۲۴/ اپریل ۱۹۰۳ء۔صفحه ۱۰۹) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: "اللَّهُمَّ صَلَّ وَسَلَّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالِهِ بِعَدَدِ هَمِّهِ وَ غَمِهِ وَ حُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَاَنْزِلْ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ“۔بركات الدعا روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۱) ترجمہ:۔اے اللہ درود اور سلام اور برکتیں بھیج آپ اور آپ کی آل پر اتنی زیادہ رحمتیں اور برکتیں جتنے ہم و غم اور حزن آپ کے دل میں اس امت کے لئے تھے اور آپ پر اپنی رحمتوں کے انوار ہمیشہ نازل فرماتا چلا جا۔استغفار میں مداومت اختیار کریں پھر اس تیسری شرط میں استغفار کے بارہ میں بھی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا - يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَّ بَنِيْنَ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ أَنْهَرًا (نوح آیت ۱ ۱ تا ۱۳) پس میں نے کہا اپنے رب سے بخشش طلب کرو یقیناً وہ بہت بخشنے والا ہے۔وہ تم پر لگا تار برسنے والا بادل بھیجے گا۔اور وہ اموال اور اولاد کے ساتھ تمہاری مدد کرے گا 60