شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 25 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 25

- ذَا قُرْبَى (۱) ﴿كُوْنُوْا قَوَّامِيْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ ) - (۲) ﴿وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا - (٣) وَالصَّدِقِينَ وَالصَّدِقتِ - (٢) وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (٥) لَا يَشْهَدُوْنَ الرُّوْرَ (۲) - اس کے ترجمہ میں آپ فرماتے ہیں:۔” بتوں کی پرستش اور جھوٹ بولنے سے پر ہیز کرو۔یعنی جھوٹ بھی ایک بت ہے جس پر بھروسہ کرنے والا خدا کا بھروسہ چھوڑ دیتا ہے۔سوجھوٹ بولنے سے خدا بھی ہاتھ سے جاتا ہے۔اور پھر فرمایا کہ جب تم کچی گواہی کے لئے بلائے جاؤ تو جانے سے انکار مت کرو۔اور سچی گواہی کو مت چھپاؤ اور جو چھپائے گا اس کا دل گنہگار ہے۔اور جب تم بولو تو وہی بات منہ پر لاؤ جو سراسر یچ اور عدالت کی بات ہے اگر چہ تم اپنے کسی قریبی پر گواہی دو حق اور انصاف پر قائم ہو جاؤ۔اور چاہیئے کہ ہر ایک گواہی تمہاری خدا کے لئے ہو۔جھوٹ مت بولو اگر چہ سچ بولنے سے تمہاری جانوں کو نقصان پہنچے۔یا اس سے تمہارے ماں باپ کو ضرر پہنچے یا اور قریبیوں کو جیسے بیٹے وغیرہ کو۔اور چاہئے کہ کسی قوم کی دشمنی تمہیں سچی گواہی سے نہ روکے۔سچے مرد اور سچی عورتیں بڑے بڑے اجر پائیں گے۔ان کی عادت ہے کہ اوروں کو بھی سچ کی نصیحت دیتے ہیں۔اور جھوٹوں کی مجلسوں میں نہیں بیٹھتے“۔اسلامی اصول کی فلاسفى - روحانی خزائن جلد۱۰ صفحه ۳۶۰۔۳۶۱) (۱) الانعام آیت ۱۵۳ (۲) النساء آیت ۱۳۶ (۳) المائدة آیت ۹۔(۴) الاحزاب آیت ۳۶ (۵) العصر آیت ۴ (۲) الفرقان آیت ۷۳ 25