شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 17
محبت وغیرہ شعار عبودیت میں دوسرے کو خدا تعالیٰ کا شریک نہ گردانا اور اسی میں کھوئے جانا‘۔(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب۔روحانی خزائن جلد ۱۲ اس کی پہلے میں نے مختصر وضاحت کر دی ہے۔صفحه ۳۵۰،۳۴۹) حضرت خلیفہ المسیح الا ول رضی اللہ عنہ اس ضمن میں فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے سوا اس کے کسی اسم کسی فعل اور کسی عبادت میں غیر کو شریک کرنا، یہ شرک ہے۔اور تمام بھلے کام اللہ تعالیٰ ہی کی رضا کے لئے کرے اس کا نام عبادت ہے۔لوگ مانتے ہیں کہ کوئی خالق خدا تعالیٰ کے سوا نہیں۔اور یہ بھی مانتے ہیں کہ موت اور حیات خدا تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں اور قبضہ اقتدار و اختیار میں ہے۔یہ مان کر بھی دوسرے کے لئے سجدہ کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں اور طواف کرتے ہیں۔عبادت الہی کو چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے روزوں کو چھوڑ کر دوسروں کے روزے رکھتے اور خدا تعالی کی نمازوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غیر اللہ کی نمازیں پڑھتے ہیں اور ان کے لئے زکوتیں دیتے ہیں۔ان اوہام باطلہ کی بیخ کنی کے لئے اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔(خطبات نور صفحه ۸۔۷) 17