شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 109 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 109

اس تعلیم کو سمجھنے کیلئے ہمارے لئے رہنما قرآن شریف ہے۔اور اصل میں تو اگر ایک مومن قرآن شریف کو مکمل طور پر اپنی زندگی کا دستور العمل بنالے تو تمام برائیاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔کسی بھی قسم کی ہوا و ہوس کا خیال تک بھی دل میں نہیں ہوتا کیونکہ یہ وہ پاک کتاب ہے جو ایک دستور العمل کے طور پر شریعت کو مکمل کرتے ہوئے ، انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک دل پر نازل فرمائی اور پھر جہاں ضرورت تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے اپنے فعل سے اپنے قول سے اسکی وضاحت فرما دی اسلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اسکو اپنے سر پر قبول کرو اس سلسلہ میں قرآن کریم حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض حوالے پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ (القمر آیت (۱۸) اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کی خاطر آسان بنا دیا۔پس کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ؟ حدیث میں آتا ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا ایسا مومن جو قرآن پڑھتا ہے اور اس پر عمل پیرا ہوتا ہے سنگترے کی طرح ہے جس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اس کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور ایسا مومن جو قرآن نہیں پڑھتا لیکن اسپر عمل پیرا ہوتا ہے وہ کھجور کی طرح ہے جس کا ذائقہ تو لذیز ہوتا ہے لیکن اس میں خوشبو نہیں ہوتی اور قرآن پڑھنے والے۔109