شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 105
بتاتا ہوں کہ بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریق محمد ﷺ کا طریق ہے۔بدترین فعل دین میں نئی نئی بدعات کو پیدا کرنا ہے ہر بدعت گمراہی کی طرف لے جاتی ہے۔(مسلم کتاب الجمعة باب تخفيف الصلوة والخطبة) حضرت عمرو بن عوف بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت نے فرمایا: جو شخص میری سنتوں میں سے کسی سنت کو اس طور پر زندہ کرے گا کہ لوگ اس پر عمل کرنے لگیں تو سنت کے زندہ کرنے والے شخص کو بھی عمل کرنے والوں کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور جس شخص نے کوئی بدعت ایجاد کی اور لوگوں نے اسے اپنا لیا تو اس شخص کو بھی ان پر عمل کرنے والوں کے گنا ہوں سے حصہ ملے گا اور ان بدعتی لوگوں کے گناہوں میں بھی کچھ کمی نہ ہوگی۔(ابن ماجه باب من احيا سنة قد اميتت) نئی نئی بدعات و رسوم رڈ کرنے کے لائق ہیں تو اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جن رسموں کا دین سے کوئی واسطہ نہیں ہے، جو دین سے دور لے جانے والی ، اللہ اور اس کے رسول کے احکامات اور ارشادات کی تخفیف کرنے والی ہیں، وہ سب مرد و در سمیں ہیں۔سب فضول ہیں۔رد کرنے کے لائق ہیں۔پس ان سے بچو کیونکہ پھر یہ دین میں نئی نئی بدعات کو جگہ دیں گی اور دین بگڑ جائے گا۔جس طرح اب دیکھو دوسرے مذاہب میں رسموں نے جگہ پا کر دین کو بگاڑ دیا ہے۔خیر یہ تو ہونا ہی تھا کیونکہ اس زمانے 105