شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 91 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 91

کریں گی۔ماتم کے وقت نہ اپنا چہرہ نو چیں گی اور نہ واویلا کریں گی ، نہ اپنا گریبان پھاڑیں گی اور نہ اپنے بال بکھیریں گی (یعنی ایسا رویہ اختیار نہیں کریں گی۔جس سے سخت برہمی ، شدید بے صبری اور مایوسی کا اظہار ہوتا ہو۔) (ابو داؤد۔كتاب الجنائز باب في النوح) اصل صبر تو صدمہ کے آغاز کے وقت ہی ہوتا ہے پھر حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ایک عورت کے پاس سے گزرے جو ایک قبر کے پاس بیٹھی اور ہی تھی آپ نے فرمایا اللہ تعالی سے ڈرو اور صبر کرو۔اس عورت نے کہا : چلو د ور ہو اور اپنی راہ لو۔جو مصیبت مجھ پر آئی ہے وہ تم پر نہیں آئی۔دراصل اس عورت نے آپ کو پہچانا نہیں تھا ( تبھی اس کے منہ سے ایسے گستاخانہ کلمات نکلے ) جب اسے بتایا گیا کہ یہ تو رسول اللہ تھے تو وہ گھبرا کر آپ کے دروازہ پر آئی۔وہاں کوئی در بان روکنے والا تو تھا نہیں اس لئے سیدھی اندر چلی گئی اور عرض کیا حضور میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔آپ نے فرمایا : اصل صبر تو صدمہ کے آغاز کے وقت ہی ہوتا ہے ( ورنہ انجام کار تو سب لوگ ہی رو دھو کر صبر کر لیتے ہیں۔) (بخارى كتاب الجنائز باب زيارة القبور) ایک بہت ہی اہم نکتہ پانچویں شرط میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ چاہے جو بھی حالات ہوں، تنگی اور تنگ دستی کے دن لمبے ہوتے جار ہے ہوں ، دنیاوی لالچیں سامنے نظر آ رہی ہیں اور یہ بھی خیال آتا ہے اگر میں فلاں کام کروں اور اس طرف 91