شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 190 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 190

190۔۔۔خواہش تھی کہ قادیان پہنچیں اور مقبرہ بہشتی میں دفن ہوں۔۔۔ہم حضرت سید عبد اللطیف صاحب مرحوم کے خاندان کی اس بزرگ خاتون کے انتقال پر تمام خاندان سے نہایت ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ مرحومہ کو اپنے قرب کے بلند درجات عطاء فرمائے۔اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔نیز یہ بھی تحریر کرتے ہیں کہ احباب نماز جنازہ پڑھ کر محترمہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کریں۔‘‘ (۵۰) ہمارے استادسیدابوالحسن قدسی صاحب خدا کے فضل سے قادیان میں قیام کے دوران صاحبزادہ سید ابوالحسن قدسی صاحب نے دینی تعلیم حاصل کی اور اردو سیکھی اور اس میں تحریر کا ملکہ پیدا کیا۔بعد ازاں مدرسہ احمدیہ قادیان و جامعہ احمدیہ قادیان اور تقسیم ہند کے بعد احمد نگر میں بھی استاد کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔پاکستان میں انتقال کیا اور بہشتی مقبرور بوہ میں دفن ہوئے۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ان کی شادی حضرت مولانا عبد الماجد بھاگلپوری کے خاندان میں کروا دی تھی۔خدا کے فضل سے آپ صاحب اولا د تھے۔(۵۱)