شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 15 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 15

15 تم میں سے جس کو دین و دیانت سے ہے پیار اب اسکا فرض ہے کہ وہ دل کر کے اُستوار لوگوں کو بتائے کہ وقت مسیح جنگ اور جہاد حرام اور ថ្មី ہے ہے ہم اپنا فرض دوستو! اب کرچکے ادا اب بھی اگر نه سمجھو تو سمجھائیگا خدا سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں : عبد الرحمن شہید کے وقت سے یہ بات امیر اور مولویوں کو خوب معلوم تھی کہ قادیانی جو مسیح موعود کا دعوی کرتا ہے۔جہاد کا سخت مخالف ہے اور اپنی کتابوں میں بار بار اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس زمانہ میں تلوار کا جہاد درست نہیں اور اتفاق سے اس امیر کے باپ نے جہاد کے واجب ہونے کے بارے میں ایک رسالہ لکھا تھا جو میرے شائع کردہ رسالوں کے بالکل مخالف ہے اور پنجاب کے شر انگیز بعض آدمی جو اپنے تئیں موحد یا اہلِ حدیث کے نام سے موسوم کرتے تھے امیر کے پاس پہنچ گئے تھے۔غالبا ان کی زبانی امیر عبدالرحمن نے جوامیر حال کا باپ تھا۔میری اُن کتابوں کا مضمون سُن لیا ہوگا۔اور عبدالرحمن شہید کے قتل کی بھی یہی وجہ ہوئی تھی کہ امیر عبدالرحمن نے خیال کیا تھا کہ یہ اُس گروہ کا انسان ہے۔جولوگ جہاد کو حرام جانتے ہیں۔(۴) سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں : ذکر اُس پیشگوئی کا جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۱ میں درج ہے مع اُس پیشگوئی کے جو براہین کے صفحہ ۵۱۰ میں مندرج ہے۔یعنی وہ پیشگوئی جو صاحبزادہ مولوی محمد معبداللطیف صاحب مرحوم اور میاں عبد الرحمن مرحوم کی شہادت کی نسبت ہے اور وہ پیشگوئی جو میرے محفوظ رہنے کی نسبت ہے۔واضح ہو کہ براہین احمدیہ کے صفحہ پانچ سو دس اور صفحہ پانچ سو گیارہ میں یہ پیشگوئیاں ہیں۔