شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 128 of 198

شرح القصیدہ — Page 128

شرح القصيده ۱۲۸ کا چشمہ ہے۔اے مدعی ! دیکھ کوئی اور شخص تجھ کو ان صفاتِ حسنہ میں احمد کا شریک نظر آتا ہے۔وہ ایک ہی وقت میں بشیر و نذیر ہے اور آمرو نا ہی یعنی حکم دینے والا اور منع کرنے والا ہے۔صاحب حکمت ہے اور ا پنی روشن حکمت سے دنیا کا پیشوا بنا ہے۔“ ایک شارع نبی میں اور ہادی کامل میں جن صفات کا پایا جانا ضروری ہے وہ آخری شعر میں نہایت خوبصورت اور دلفریب انداز میں جمع کر دی گئی ہیں۔-۴۵ لا شَكَ أَنَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْوَرى ريق الْكِرَامِ وَ نُخْبَةُ الْأَعْيَانِ معانی الالفاظ - ریق۔قوت وروح۔اس کی جمع آریاقی اور ریاقی ہے۔اور ریق بفتح الراء کے معنے اول اور افضل کے ہیں۔مخبةٌ۔چیدہ۔جمع نُحب ہے۔اغیان منتخب لوگ۔عین کی جمع ہے۔ترجمہ۔یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم خیر الورٹی اور جانِ کرام اور ان کی قوت اور چیدہ اعیان ہیں۔