شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 29 of 240

شان مسیح موعود — Page 29

۲۹ نہیں ہوتا۔لیکن بعد میں اپنے آپ کو خدا تعالے کی طرف سے صریح طور پر نبی کا خطاب پانے والا سمجھ لینے پر آپ نے اپنے متعلق نبی اور رسول کے الفاظ کی جو سابقہ الہامات میں وارد تھے ، یہ تاویلات با لکل ترک فرما دیں۔اور چونکہ آپ پر یہ الہام بھی صاف لفظوں میں ہو گیا تھا کہ میسیج محمدی، میسج موسوی سے افضل ہے۔لہذا آپ نے حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہونے کا بھی اعلان فرما دیا۔کیونکہ اپنے آپ کو بارش کی طرح وحی الہی سے صریح طور پر نبی کا خطاب پانے والا سمجھ لینے کے بغیر آپ حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنی تمام شان میں افضل ہونے کا اعلان کر ہی نہیں سکتے تھے۔کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام تو آپ کے نزدیک کامل نبی تھے۔اور آپ پہلے اپنے آپ کو ان کے بالمقابل ناقص نہی سمجھا کرتے تھے۔اس لئے اپنے وجود میں شان نبوت نا قصہ سمجھتے ہوئے آپ اپنے آپ کو حضرت عیسی علیہ السلام سے جو کامل شان نبوت رکھتے تھے ، اپنی تمام شان میں فضل قرار نہیں دے سکتے تھے۔کیونکہ اس صورت میں تو ایسا اعلان مضحکہ خیزین جاتا تھا۔کیونکہ غیر نبی نبی سے افضل نہیں ہوتا۔کیونکہ نبوت کا درجہ ولایت کے درجہ سے بڑا ہے۔ترسیم کر لینے پر جناب مولوی محمد علی صاحب حضرت اقدس کو اپنے عدالتی بیان اور اپنی سابقہ تحریروں کے خلاف جن میں حضور کو نبی قرار دے چکے تھے اب حضور کو نبی پیش کرنا نہیں چاہتے تھے۔