شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 219 of 240

شان مسیح موعود — Page 219

۲۱۹ " کی شان کے خلاف ایک نامناسب بات لکھی ہے بیچنا نچہ وہ حضرت اقدس کی ایک عبارت کو حقیقۃ الوحی سے بطور اقتباس پیش کرنے سے پہلے اس میں اپنی طرف سے یہ عبارت اقتباس کی علامت " ڈال کو بڑھاتے ہیں کہ میں نے محض الہام کی بنا پر ہی حیات مسیح کے عقیدہ کو نہیں چھوڑا بلکہ اس کے بعد حضرت اقدس کی ذیل کی عبارت اوپر کی عبارت کے ساتھ ملا کر پیش کرتے ہیں اپنی وحی کو قرآن شریف پر عرض کیا تو آیات قطعی الدلالت سے بت ہوا کہ در حقیقت مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور آخری خلیفہ مسیح موعود کے نام پر اسی امت میں سے آئے گا اور جیسا کہ جب دن چڑھ جاتا ہے تو کوئی تاریخی باقی نہیں رہتی۔اسی طرح صدا نشانوں اور آسمانی شہادتوں سے اور قرآن شریف کی قطعی الدلالت آیات اور نصوص صریحہ حدیثیہ نے مجھے اس بات کے لئے مجبور کر دیا کہ میں اپنے تئیں مسیح موجود مان لوں ر حقیقة الوحی صفحه ۱۴۹) پھر شیخ صاحب اس محروف عبارت کو پیش کرنے کے بعد یہ نا مناسب الفاظ لکھتے ہیں:۔صاف ظاہر ہے کہ اگر قرآن کریم کی آیات آپ کے الہام کی تصدیق نہ کو تیں اور احادیث صریحہ اس کی موید نہ ہوئیں تو باوجود نشانوں کے بھی آپ اپنے الہام کو تعدا کا الہام ہرگز باور نہ کرتے۔قرآن کریم اور احادیث سے حضور کو تائید لی تو حضور نے اپنے الہام کو من جانب اللہ باور کیا۔آپ غور فرمائیں گے تو آپ پر یہی ایک بات اس حقیقت کو اظہر من الشمس کر دے گی کہ حضور زمرہ انبیاء کے فرد نہ تھے۔بلکہ