شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 213 of 240

شان مسیح موعود — Page 213

۲۱۳ کی تشریح میں لکھتے ہیں :۔پس حقیقۃ الوحی کی عبارت " تا آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیه را در کمال فیضان ثابت ہو“ کا مطلب صرف اتنا ہی ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جامع الکمالات ہونے کی وجہ سے اپنے کابل متبع کو اپنے وارث ہونے کی وجہ سے مجامع الکمالات بنا سکتے ہیں اور یہ خصوصیت اور فضیلت سابق انبیاء میں سے کسی کو حاصل نہ تھی کیونکہ حضرت نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم سے قبل کوئی نبی مجامع الکمالات نہ تھا پھر وہ اپنے متبعین کو کس طرح جامع الکمالات بنا سکتا تھا۔اب جبکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کے نتیجہ میں ایک شخص یعنی سیدنا مسیح موعود و راشته وظلاً جامع الکمالات بن گئے تو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور کمال فیضان کا واضح ثبوت مل گیا۔اور یہ حقیقت بالکل عربان ہو کر سامنے آگئی کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور آنحضور صلی ابعد اللہ علیہ وسلم کا فیضان دیگر انبیاء کے مقابلہ میں اس بلند درجہ کمال پیمر پہنچا ہوا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس انتی کے وجود میں ہجو اپنے قلب صافی میں آنجناب صل اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا کامل عکس حاصل کر لیتا ہے یہاں تک کہ نبوت محمدیہ علی صاحبہا الصلوة والسلام پوری طرح اس میں جلوہ گر ہو جاتی ہے۔تمام انبیائے سابقین کے کمالات کو جمع کرا دیتے ہیں" و"روح اسلام صفحہ 4)