شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 202 of 240

شان مسیح موعود — Page 202

۳۰۳ بر آپ کے نزدیک ایک امتی ان تحقیقی معنوں میں کہ وہ مکالمہ مخاطبہ الہی تمل ایک امتی ان غیبیہ سے مشرف ہو نبی ہو سکتا ہے۔اسی لئے مسیح موعود کو احادیث نبویہ میں امتی بھی کہا گیا ہے اور نبی بھی۔پس وہ مسیح موعود ان حقیقی معنوں میں نبی بھی ہے اور امتی بھی۔ضمیمه بر این احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۸ میں بیان کردہ تعریف نبوت سے یہ ظاہر ہے کہ یہ تعریف نبی معنی محدث کی ہر گز نہیں بلکہ یہ فی الواقع نہی کی ایک جامع تعریف ہے کیونکہ سائل کو خلجان نبی بمعنی محدث کے متعلق نہیں تھا بلکہ اسے حقیقت میں نبی کے امتی ہونے کے متعلق مخلجان اور اعتراض تھا۔کیونکہ اس کے نزدیک نبی اور امتی میں تبائن بھی پایا جاتا تھا یعنی اس کے نزدیک نبی کا امتی ہونا ایک محال امر تھا۔حضرت اقدس نے ایسے سائل کو سمجھایا ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں کے لحاظ سے نہ تو اس کا شریعیت لانا ضروری ہے نہ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی دوسرے نبی کا متبع نہ ہو۔لہذا ایک امتی کا نبی ہو جانا قابل اعتراض امر نہیں حضور کا یہ فقرہ کہ " شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں" اس بات کی روشن دلیل ہے کہ اس جگہ حقیقی معنوں میں نبی کی تعریف بیان ہو رہی ہے نہ کہ محدث کی تعریف جو ناقص نہی ہوتا ہے۔کیونکہ یہ فقرہ بتاتا ہے کہ نبی شریعیت والا بھی ہو سکتا ہے اور بغیر شریعت کے بھی نہی ہو سکتا ہے مگر محدث تو ضروری طور پر شریعیت جدیدہ لا ہی نہیں سکتا۔پس یہ فقرہ محض محدث کے لئے کہا ہی نہیں جا سکتا کہ شریعیت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں۔یہ فقرہ تو حقیقی معنوں میں نبی کے لئے ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ نبی ہی نئی شریعت لانے والا ہو سکتا ہے