شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 156 of 240

شان مسیح موعود — Page 156

۱۵۶ وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے بھی مصداق ہیں تو آپ کا نبی ہونا ثابت ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تنمہ حقیقۃ الوحی میں اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں :- اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والی قوم میں ایک نہی ہوگا اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بر وز ہو گا۔اس لئے اس کے اصحاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کہلائیں گے اور جس طرح صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے رنگ میں خدا تعالے کی راہ میں دینی خدمتیں ادا کی تھیں وہ اپنے رنگ میں ادا کریں گے۔بہر حال یہ آئیت آخری زمانہ میں ایک نبی کے ظاہر ہونے کی نسبت ایک پیشگوئی ہے ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ ایسے لوگوں کا نام اصحاب رسول اللہ رکھا بھالے جو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد پیدا ہونے والے تھے۔جنہوں نے آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا تھا “ (تعمیر حقیقة الوحی مثلا) شیخ مصری صاحب ، حضور نے یہ نہیں فرمایا کہ یہ آیت آخری زمانہ ایک محدث یا ولی کے ظاہر ہونے کی نسبت ایک پیشگوئی ہے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ ر حال یہ آئت آخری زمانہ میں ایک نبی کے ظاہر ہونے کی نسبیت پیشگوئی ہے" یہ بنی مسیح موعود ہی ہیں جنہیں شیخ مصری صاحب غیر نبی قرار دینا چاہتے ہیں۔