شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 14 of 240

شان مسیح موعود — Page 14

۱۴ نیوں کی متفق علیہ تعریف ، حضرت اقدس کے نبوت کے متعلق حصر یہ معنوں مندرجہ تجلیات الہیہ " اور ایک اسلامی اصطلاح مندرجہ تقریر حمتہ اللہ کے رو سے نبی مانتے ہیں اور ان معنوں سے سوا اگر کوئی شخص نبوت کے یعنی کرے کہ نبی وہی ہوتا ہے جو شریعت بدیدہ لائے تو ایسے شخص کی اصطلاح میں ہم حضرت اقدس کو مدعی نبوت قرار نہیں دیتے بلکہ ایسے شخص کی اصطلاح میں آپ کو نبی قرار دینا کفر جانتے ہیں اور حضرت اقدس کی طرح ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا شخص تعریف نبوت میں در اصل ہم سے ایک لفظی نزاع ہی رکھتا ہے۔پس شیخ صاحب جب حضرت اقدس کو اپنے ان تمام دعادی میں صادق اور راست باز سمجھتے ہیں تو جس امر کو حضرت اقدس خدا کے حکم اور خدا کی اصطلاح اور نبیوں کے اتفاق اور اپنی حصریہ تعریف اور ایک اسلامی اصطلاح میں نبوت کہتے ہیں شیخ صاحب کا اس نبوت کو اپنی مخصوص اصطلاح میں نبوت نہ سمجھنا بدیں وجہ کہ نبی ان کے نزدیک وہی ہوتا ہے جو شریعت جدیدہ کاملہ یا نا قصہ لائے شیخ صاحب کی غلطی تو قرار دیتے ہیں مگر ہم شیخ صاحب کا اپنے ساتھ کوئی حقیقی نزاع نہیں سمجھتے اور شیخ صاحب اور اُن کے ہم خیالوں کو حضرت اقدس کی نبوت کا منکر قرار نہیں دیتے۔پس اگر یہ لوگ مسئلہ خلافت قبول کر لیں، تو دونوں احمدی جماعتوں میں اتحاد ہو سکتا ہے۔خدا کرے کہ ہم سب ایک ہی تنظیم میں متحد ہو جائیں۔میں ذیل کے امر کی طرف اس پیش لفظ میں توجہ دلانا ضروری ضروری امر سمجھتا ہوں کہ حضرت سیح موعود عملیات لام کے نزدیک