شان مسیح موعود — Page 131
۱۳۱ شیخ صاحب ! حضرت اقدس کی اس عبارت میں درج شدہ سوالی کا جواب یہی ہو سکتا ہے کہ خدا تعالے قادر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جیسا یا اُن سے بہتر انسان پیدا کر سکے۔نہیں حضرت علی علیدات سلام سے بہتر وسی ہو سکتا ہے جو نبی بھی ہو اور اس کے علاوہ بعض ایسے فضائل بھی رکھے جو حضرت عیسی علیہ السلام کو حاصل نہ تھے۔لہذا اس عبارت میں جب حضرت اقدس نے استفہام استخباری کے طور پر خدا تعالے کی قدرت مطلقہ کو آپ کے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام سے بہت بڑھ کر ہونے کی وجہ قرار دیا ہے تو پھر نبوت کے بغیر آپ حضرت کیلئے علیہ السلام سے بڑھ کر کیسے ہو سکتے ہیں۔پس تعدا تعالے کی قدرت مطلقہ سے یہ بعید نہیں کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے نقل کامل کو نبی قرار دے اور وہ اپنی نبوت میں حضرت عیسی علیہ السلام سے کم درجہ کا نہ ہو۔بلکہ نفیس نبوت میں مساوی ہو۔اور دیگر وجوہ فضائل میں افضل ہونے کی وجہ سے حضرت حسینی علیمی سلام سے اپنی مجموعی شان میں بہت بڑھ کر ہو۔پانچویں شق کے طور پر شیخ مصری صاحب نے حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۵۴ کی بعد عبادات پیش کی ہے :- تمام نبیوں کے نام میرے نام رکھے مگر مسیح ابن مریم کے نام سے خاص طور پر مجھے مخصوص کر کے وہ میرے پر رحمت و عنایت کی گئی ہے جو اس پر نہیں کی گئی۔اس عبارت کو لکھنے کے بعد شیخ صاحب نے یہ نوٹ دیا ہے:۔