شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 116 of 240

شان مسیح موعود — Page 116

×114 فَتَدَبَّرُوا يَا أُولِي الالباب اصل حقیقت پس حضرت اقدس کی ریویو مئی سنہ کی عبارت کے متعلق جناب مصری صاحب کے استدلال کو بالقرض تسلیم کرنے کی صورت میں بھی حضرت اقدس کو زمرہ انبیاء کا فرد مانا پڑتا ہے۔لیکن اصل حقیقت جیسا کہ میں پہلے ذکر چکا ہوں یہ ہے کہ شیخ مصری صاحب نے ریویو مٹی شار کی عبادت پوری درج نہیں کی۔پوری عبارت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس جگہ حضرت اقدس علیہ السلام سلسلہ موسویہ اور سلسلہ محمدیہ کا تقابل پیش فرما رہے ہیں اور یہ بتا رہے ہیں کہ جس طرح مشیل موسی یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موسی علیات کام سے بہت سی ہاتوں میں بڑھ کر ہیں اسی طرح مثیل عیسی یعنی مسیح موعود بہت سی باتوں میں حضرت عیسی علیہ السلام سے بڑھ کر ہیں۔پس مثیل موسیٰ چونکہ نبی ہوتے ہوئے بہت سی باتوں میں حضرت موسی علیہ اسلام سے بڑھ کر ہیں۔اسی طرح مثیل عیسی بھی نبی ہو کہ بہت سی باتوں میں حضرت عیسی علیہ السلام سے بڑھ کہ قرار پاتے ہیں۔یہ تقابل پیش کر کے حضرت اقدس کا اسے جزئی فضیلت قرار دینا در اصل سلسلہ محمدیہ کی سلسلہ موسویہ پر تنزئی فضیلت قرار دیتا ہے نہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موسے علیہ السلام پر جزئی فضیلت یا مسیح موعود کی عیسی علیمات لام سے جوئی فضیلت قرار دیتا۔آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی موسی علیہ السلام پیر کلی تفضیلات تو شیخ صاحب کو مسلم ہے اور جب میسج موجود اس عبارت میں اسی طرح