شیطان کے چیلے — Page viii
حوالہ درج کر نا ممکن نہیں تھا وہاں صرف رسالے کا ذکر ہی کیا گیا ہے۔پیر اور مرید کی اس جوڑی کا لٹریچر اس قدر دل آزار اور بے لگام ہے کہ بعض جگہ ان کی کتاب یا رسالے کا نام تک تحریر کرنا تکلیف دہ تھا۔مثلاً انہوں نے ایک کتاب کا نام ” امام بے لگام کے منہ میں لگام رکھا ہے۔اس کا حوالہ دیتے ہوئے خاکسار نے اس کا نام ” بے لگام کتاب“ لکھا ہے۔انہوں نے اپنے ایک انگریزی فولڈر کا نام BEWARE OF THE EVIL OF AHMADIYYA" وو "MOVEMENT AGAINST ISLAM رکھا ہے جس کا حوالہ دیتے ہوئے خاکسار نے صرف۔۔۔۔۔Beware“ ہی لکھا ہے۔علاوہ ازیں ان کا یہ مذکورہ بالا لٹریچر اور اسی نوع کے دوسرے گندے چیتھڑے بیحد پراگندہ تھے۔نیز اکثر جگہ انہوں نے صفحات بھی تحریر نہیں کئے۔جس کی وجہ سے حوالہ بھی مکمل نہیں ہوتا۔اس لئے بعض جگہ مکمل حوالے درج نہیں کئے جا سکے، لیکن ان کی تحریر میں من و عن درج کر کے ان کا جواب دیا گیا ہے۔بعض جگہ جہاں تحریر اپنی گندگی کے باعث درج کرنے کے قابل نہ تھی وہاں صرف اس اعتراض کی نوعیت کے ذکر پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔بہر حال ان کی سب اصل تحریریں خاکسار کے پاس محفوظ ہیں۔اللہ کرے کہ خاکسار کی یہ پیشکش اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہو اور متلاشیان حق کے لئے معاندین احمدیت کے جھوٹ اور احمدیت کی صداقت تک پہنچنے کا ذریعہ بنے۔آمین والسلام مسیح پاک علیہ السلام کا غلام ابن غلام خاکسار ہادی علی چوہدری لندن