شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 48 of 670

شیطان کے چیلے — Page 48

48 رکھا ہے یہ مسجد جسمانی طور پر مسیح موعود کے حکم سے بنائی گئی ہے اور روحانی طور پر مسیح موعود کے برکات اور کمالات کی تصویر ہے جو آنحضرت ﷺ کی طرف سے بطور موہبت ہے۔“ (خطبہ الہامیہ۔روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 21، 22 حاشیہ) اس عبارت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلے علماء کے معنوں کی بھی تصدیق کی ہے اور خود جو پُر از معارف معانی بیان فرمائے ہیں، وہ آنحضرت ﷺ کی نظر کشفی کے کمال اور آپ کے زمانی معراج کو ظاہر کرنے والے بیان فرمائے ہیں۔پس کسی غیرتمند مسلمان کو ایسے معانی جو آنحضرت ﷺ کے کمال اور مرتبہ نیز زمانی وسعتوں پر محیط آپ کے فیوض و برکات کو ظاہر کرنے والے ہوں، اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔کجا یہ کہ وہ ان کو ر ڈ کرے۔جب مسیح موعود کے زمانہ کی برکات بھی آنحضرت ﷺ کی ہی برکات ہیں تو پھر مسیح موعود کی مسجد اقصیٰ بھی دراصل آنحضرت ﷺ کی ہی برکتوں سے معمور ہے۔حضرت آدم علیہ السلام سے حضرت مسیح موعود تک تمام کی تمام برکتیں آنحضرت ﷺ کی ہی ہیں جو ہمیشہ اور ہر زمانہ میں کسی نہ کسی وجود کے ذریعہ دنیا میں ظاہر ہوتی ہیں۔كلّ بركة من محمد ﷺ فتبارك من علم و تعلم (7) ایک غیور قوم کا حسب ونسب ایک غیور قوم کی توہین : کے عنوان کے تحت راشد علی اور اس کے پیر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں یہ جھوٹ بھی بولا ہے کہ آپ نے بعض قوموں کی توہین کی ہے۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں۔افغان/ پٹھان / کشمیری / قندهاری وغیرہ یہودی نسل سے ہیں کیونکہ:۔ا۔وہ اپنے باپ دادا سے سنتے آئے ہیں کہ وہ اسرائیلی ہیں۔“ ان کی شکلیں یہودیوں سے اتنی ملتی ہیں کہ اگر ساتھ ساتھ کھڑا کیا جائے تو ایک ہی خاندان کے لگیں گے۔“ ان کا لباس بھی یہودیوں سے ملتا جلتا ہے۔“ ۴۔ان کی رسومات بھی یہودیوں جیسی ہیں۔” مثلاً ان کی عورتیں شادی سے پہلے اپنے منسوبوں کے ساتھ بلا تکلف ملتی جلتی اور باتیں کرتی ہیں حتی کہ بعض اوقات اگر عورت حمل سے ہو جاتی ہے تو اس کو نسی مذاق میں اڑا دیا جاتا ہے۔حضرت مریم