شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 639 of 670

شیطان کے چیلے — Page 639

636 رہیں گے۔ہم نے آپ کی جملہ تعلیوں کا بادلیل اور بھر پور جواب دے دیا ہے۔آپ میں ذرہ بھر بھی سچائی ہو تو پہلے عیسی علیہ السلام کو آسمان سے اتاریں پھر بات کریں۔(16) وو یار و جو مرد آنے کو تھا وہ تو آچکا الیاس صاحب! آپ نے اپنے ایک رسالے میں لکھا ہے کہ ” میں پاگل نہیں ہوں کہ اگر مرزا صاحب جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں تو میں بچے مہدی کو پیش کروں۔یہ پیش کرنے کا کام اللہ کا ہے آپ لوگ بھی اس کام سے باز آئیں اور بچے مہدی کا انتظار کریں۔خود پیش کرنے کی کوشش نہ کریں۔میں امام مہدی کو پیش کرنے کی گزارش آپ سے ہر گز نہیں کروں گا۔اگر میں آپ کوسو کا نوٹ دوں اور آپ اسے جعلی ثابت کر دیں تو کیا یہ مناسب رہیگا اگر میں آپ سے یہ سوال کروں کہ اگر یہ نوٹ جعلی ہے تو تم اصلی نوٹ پرنٹ کر کے دکھاؤ کیا صحیح نوٹ پیش کرنے کا کام سکیورٹی پرنٹنگ پریس کا نہیں ہے؟ کیا صحیح مہدی پیش کرنے کا کام اللہ کا نہیں ہے۔؟ افسوس کی بات ہے کہ الیاس ستار ایک عام قانون بھی سمجھنے سے قاصر ہے۔کہ جو جعلی نوٹ چلاتا ہے وہ پکڑا جاتا ہے تو اسے انعام نہیں دیا جا تا بلکہ اسے کڑی سزادی جاتی ہے اور جعلی نوٹ بند کر دیا جاتا ہے وہ پھر چلتا نہیں۔اس کے برعکس اصلی نوٹ کو اگر کوئی شخص اپنی جہالت کی بناء پر عقلی قرار دے بھی دے تب بھی وہ اصلی ہی رہتا ہے اور خوب چلتا ہے۔یہ عام قانون الیاس ستار کی سمجھ سے بالا ہے اسلئے اسے پتہ نہیں چلا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور ایسی مثال پیش کر رہا ہے جو الٹ کر اسی کو جھوٹا ثابت کر رہی ہے۔اس دنیا میں جعلسازی کرنے والے بھی کڑی سے کڑی سزا کے مستحق قرار پاتے ہیں۔لیکن جو خدا تعالیٰ پر افتراء کرے اس کے بارہ میں خدا تعالیٰ کا قانون یہ ہے کہ " فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَاب “ میں تمہیں ایک سخت عذاب سے پیس ڈالوں گا۔پس جھوٹا اور مفتری خدا تعالیٰ کی سزا سے کسی صورت بچ نہیں سکتا۔اس مضمون پر ہم تفصیلی بحث صفحہ 462 پر عنوان 23 سالہ معیار صداقت“ کے تحت کر آئے ہیں۔جناب الیاس صاحب! حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام، اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے بچے مسیح