شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 626 of 670

شیطان کے چیلے — Page 626

623 وو اپنے ایک رسالہ میں الیاس ستار نے لکھا ہے کہ عیسوی کیلنڈر میں A۔D لکھا جاتا ہے جس کے عام طور پر قادیانی اور غیر قادیانی حضرات یہ معنی لیتے ہیں کہ A۔D انگلش الفاظ After Death (یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کے بعد ) کے مخفف ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے 66 ہم تو حیران ہیں کہ ایک چھوٹی سی بات جو کہ اس کو اس بڑھاپے کی عمر میں پہنچ کر معلوم ہوئی ہے اور وہ اس پر اس طرح اچھل پڑا ہے جیسے کوئی تیر مارلیا ہے۔عیسوی کیلنڈر میں جو A۔D لکھا جاتا ہے اس کا علم اس کو آج ہوا ہے جبکہ یہ عام ڈکشنریوں میں مخففات (Abbreviations) کے باب میں شروع میں ہی تحریر ہے اور ہر ڈکشنری میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ یہ کس کا مخفف ہے۔اور اس کا مطلب کیا ہے۔اس کو ایک طفل مکتب بھی دیکھ سکتا ہے لیکن بہر حال خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کو بالآخر بڑھاپے میں اس کا علم ہو ہی گیا ہے۔ورنہ بعید نہیں تھا کہ وہ اس کے علم کے بغیر ہی اس دنیا سے کوچ کر جاتا۔الیاس صاحب ! اگر کوئی احمدی لاعلمی سے اس کا مطلب After Death لیتا ہے تو اس سے احمدیت کی تکذیب کا کونسا نکتہ آپ کے ہاتھ آ گیا ہے؟ کسی ایک شخص کی کچھ ذاتی لاعلمی کی بناء پر آپ جماعت احمدیہ کو کیسے متہم کر سکتے ہیں۔البتہ یہ ممکن ہے کہ اگر کوئی غیر احمدی اس کا معنی After Death کرتا ہے تو اسے اس کی فطرت کی سچائی کی آواز کی دلیل قرار دیا جاسکتا ہے۔کیونکہ کسی انسان کا دو ہزار سال تک زندہ رہنا نہ صرف ناممکن ہے بلکہ غیر فطری بھی ہے اور ازلی ابدی سچائیوں کے برخلاف ہے۔بہر حال ہم آپ کو اس عظیم الشان تحقیق پر مہار کہا دیتے ہیں کہ آپ نے ساری عمر کی کوشش کے بعد بالآ خر A۔D کا معنی معلوم کر لیا ہے۔اور بقول محمد حنیف موتی والا یہ ختم نبوت کا معجزہ ہے اور بقول مفتی بشیر جمال یہ مضمون اللہ تعالیٰ کی جانب سے الہامی ہے (حالانکہ آپ نے گڈ نیوز بائیل سے لیا ہے ) اور اس پر یوسف لدھیانوی نے آپ کو انعام سے بھی نوازا ہے۔ماشاء اللہ (10) مجر درہنے کی ترغیب