شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 39 of 670

شیطان کے چیلے — Page 39

39 سچائی کو دنیا پر ثابت کر کے دکھایا اس کی طرف جھوٹ منسوب کر کے در اصل خود انہوں نے اپنے جھوٹ کا ہی ثبوت مہیا کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ، خصوصاً چشمہ معرفت ، قادیان کے آریہ اور ہم ، براہین احمدیہ ، سرمه چشم آریہ اور شحنہ حق و غیرہ ، تناسخ اور ہندوؤں کے دیگر عقائد کے رڈ میں ایسی لاجواب کتب ہیں کہ ان کی نظیر مسلمانوں کے لٹریچر میں مفقود ہے۔ان کتب کے بارہ میں مسلمان لیڈروں نے جو تبصرے اور ر یو یو تحریر کئے ان کے نمونے آئندہ صفحات میں ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔(3) سورج کا مغرب سے طلوع کرنا را شد علی نے یہ بات بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کی ہے کہ "Sun will not rise from the west" (Beware۔۔۔۔) اس نے اس کا حوالہ آپ کی کتاب ” ازالہ اوہام کا دیا ہے اور حسب معمول اس نے یہ بھی جھوٹ ہی لکھا ہے۔کیونکہ اسی کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر فرمایا ہے۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں: ’ ایسا ہی طلوع شمس کا جو مغرب کی طرف سے ہو گا اس پر بہر حال ایمان لاتے ہیں لیکن اس عاجز پر جو ایک رؤیا میں ظاہر کیا گیا وہ یہ ہے جو مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنے رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت کفر وضلالت میں ہیں آفتاب صداقت سے منور کئے جائیں گے اور ان کو اسلام سے حصہ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 377) ملے گا۔یعنی سراج منیر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی صداقت اور آپ کے نور سے مغرب بھی منو ر ہوگا۔پس راشد علی اور اس کے پیر کا یہ قطعی جھوٹ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ فرمایا ہے کہ سورج مغرب سے طلوع نہیں کرے گا۔اگر آنحضرت ﷺ کی اس عظیم الشان پیشگوئی کے ظاہری اور بدیہی معنے لئے جائیں تو قرآن