شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 579 of 670

شیطان کے چیلے — Page 579

576 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیر نظر تحریروں کا ہے جو الیاس ستار نے پیش کی ہیں۔اس وضاحت کے بعد اب ہم ان میں سے پہلی عبارت جو کہ کتاب ” انجام آتھم کی ہے، لیتے ہیں۔جس میں آپ فرماتے ہیں: قرآن شریف صاف کہتا ہے کہ میں وفات پا کر آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔لہذا اس کا نزول بروزی ہے نہ کہ حقیقی اور آیت فلما توفیتنی میں صریح ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ وفات حضرت عیسی علیہ السلام وقوع میں آ گیا۔کیونکہ اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ عیسائی حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد بگڑیں گے نہ کہ ان کی زندگی میں۔پس اگر فرض کر لیں کہ اب تک حضرت عیسی علیہ السلام فوت نہیں ہوئے تو ماننا پڑے گا کہ عیسائی بھی اب تک نہیں بگڑے۔اور یہ صریح باطل ہے بلکہ آیت تو بتلاتی ہے کہ عیسائی صرف مسیح کی زندگی تک حق پر قائم رہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حواریوں کے عہد میں ہی خرابی شروع ہو گئی تھی۔اگر حواریوں کا زمانہ بھی ایسا ہوتا کہ اس زمانہ میں بھی عیسائی حق پر قائم ہوتے تو خدا تعالیٰ اس آیت میں صرف مسیح کی زندگی کی قید نہ لگاتا بلکہ حواریوں کی زندگی کی بھی قید لگا دیتا۔پس اس جگہ سے ایک نہایت عمدہ نکتہ عیسائیت کے زمانہ فساد کا معلوم ہوتا ہے۔اور وہ یہ کے در حقیقت حواریوں کے زمانہ میں ہی عیسائی مذہب میں شرک کی تخم ریزی ہو گئی تھی۔ایک یہودی پولوس نام جو یونانی زبان سے بھی کچھ حصہ رکھتا تھا ، جس کا ذکر مثنوی رومی میں بھی ہے حواریوں میں آملا اور ظاہر کیا کہ میں نے عالم کشف میں حضرت عیسی علیہ السلام کو دیکھا ہے۔اس شخص نے عیسائی مذہب میں بہت فساد ڈالا آخر نتیجہ یہ ہوا کہ ایک فرقہ عیسائیوں کا تو توحید پر قائم رہا اور ایک خبیث فرقہ اس کے اغوا سے مردہ پرست ہو گیا۔جس کی ذریات ہمارے ملک میں بھی پیدا ہو گئی ہیں۔تیسری صدی عیسوی میں مشرک فرقہ اور موحد فرقہ کے درمیان بڑا مباحثہ ہوا۔اس مباحثہ کا بانی مبانی قیصر روم تھا۔بہت سی تحقیق اور تہذیب کے ساتھ بادشاہ کے روبرو یہ مباحثہ طے ہوا۔اور انجام یہ ہوا کہ فرقہ موحد غالب آیا۔اسی روز سے قیصر روم نے جو عیسائی تھا۔توحید کے مذہب کو اختیار کیا۔اور برابر چھٹی صدی تک ہر یک قیصر مؤحد عیسائی ہوتا رہا۔غرض جیسا کہ آیت کا مفہوم ہے۔عیسائیوں میں فساد اور بگاڑ حضرت عیسی کی وفات کہ بعد ہی شروع ہو گیا تھا۔“ انجام آتھم۔روحانی خزائن۔جلد 11 صفحہ 322،321) اس عبارت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسلمانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قر