شیطان کے چیلے — Page 571
567 ترجمہ : جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی جھوٹے ہیں۔(105 /16) اس پر طرہ یہ کہتے ہیں جھوٹ کے بغیر کام نہیں چلتا۔گناہ اور پھر اس پر استدلال۔رب تعالی لعنت الله على الكذبين فرماتے ہیں۔غور کیجئے تمام گناہوں کی سزا مقرر کی گئی ہے اور سزا کے بعد مجرم پاک ہو جاتا ہے خطا معاف ہو جاتی ہے چونکہ جھوٹ پر کوئی شرعی حد مقرر نہیں اس لئے جھوٹا ہمیشہ لعنت خداوندی میں گرفتار رہتا ہے تا آنکہ باز نہ آ جائے اور صحیح تو بہ نہ کر لے۔“ ہم اللہ کو کیوں مانیں صفحہ 118 119 ) پیر صاحب ! ہم نے آپ کے اور آپ کے چیلے کے بیسیوں جھوٹ اس کتاب میں ثابت کئے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ آپ کا جھوٹ کے بغیر کام نہیں چلتا پس آپ کیوں خود کو ہمیشہ لعنت خداوندی میں گرفتار رکھے ہوئے ہیں؟ جھوٹ سے باز کیوں نہیں آ جاتے ؟ اور سچی توبہ کیوں نہیں کر لیتے ؟ اور بالآ خر عرض ہے کہ ہم اپنا فرض دوستو اب کر چکے ادا اب بھی اگر نہ سمجھو تو سمجھائے گا خدا ✰✰✰ وآخر وهولنا لك الحمد لله رب العلمين