شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 557 of 670

شیطان کے چیلے — Page 557

553 دھمکیاں دیں۔گجو شہر میں غیر مقامی غیر سندھی پیر کئی سال سے مقامی باشندوں کے لئے عذاب بن گیا ہے۔سوسال سے آباد مقامی لوگوں کو دشمنی کی وجہ سے تنگ کر رہا ہے۔غریب دیہاتی لوگ پیر کے جھوٹے مقدمے کا سامنا کرتے ہوئے تنگ آگئے ہیں۔کئی سال پہلے شلوار قمیض پہنے ہوئے آئے مولانا نے ٹرسٹ قائم کر کے دینی مدرسہ قائم کرنے کے بہانے گجو شہر میں سرکار سے ساڑھے چارا یکٹر زمین ، یونین کونسل ، رہائش گاہ اور اپنے ایک مرید عبدالواحد شیخ کا ذاتی گھر بنا کر ایک غریب لکھ پتی بن گیا۔جبکہ کئی مرید بنا کر مقامی غریب لوگوں کے لئے آزار بن گیا ہے۔اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ عبدالحفیظ نامی یہ مذہبی ملاں جو اس وقت 87 سال کا بوڑھا ہے1962ء میں خالی ہاتھ گجو شہر میں آیا تھا۔جسے یہاں کے لوگوں نے لا چار سمجھ کر رہنے کی جگہ اور کھانا دیتے رہے اس وقت اس کی کوٹری اور کراچی میں بھی رہائش گاہ ہے۔اس کے پاس باہر ملک سے بھی مرید آتے ہیں۔اس وقت اس کے نام الحفیظ ذاکریں تنظیم اور الحفیظ نامی ماہوار رسالہ بھی نکالتے ہیں۔مقامی باشندے علی اکبر میر اور گل محمد میر نے صحافیوں کے سامنے بیان دیا ہے کہ ہمارا گاؤں جو سالہا سال سے آباد ہے اور ہم یہاں سالوں سے رہائشی ہیں جس میں 62 گھرانے شامل ہیں۔عبدالحفیظ کے آنے کے بعد ہمارے گاؤں کی زمین حاصل کرنے کے لئے کیس پر کیس بنا کر ہمارے لئے جنجال بنا دیا ہے۔انہوں نے بتلایا کہ ہمارا گاؤں کئی ایکڑوں پر مشتمل ہے۔وہ ہمارے ایک ایکڑ سے کچھ زیادہ پر قبضہ کرنے کی خاطر طرح طرح سے تنگ کر رہا ہے۔“ (2) وو شریعت سے فرار کی راہ نہ دین کے قابل نہ دنیا کے“ راشد علی کا پیر سید عبدالحفیظ ، اہل اللہ کے مقام کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہے کہ پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ ہوش و حواس کی دنیا سے بیگانے ہو جاتے ہیں اپنے آپے میں نہیں رہتے۔ان کا عشق بڑھ کر جنون بن جاتا ہے۔عشق کی دیوانگی ان عشاق کو سوختہ جان کر دیتی ہے۔اب نہ وہ دین کے قابل رہتے ہیں نہ