شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 538 of 670

شیطان کے چیلے — Page 538

534 کی قوم پابندی کرتی ہے ورنہ انبیاء کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ مخالفت کر اس عہد کی تعمیل میں آنحضرت ﷺ نے اپنی امت میں آنے والے کو مسیح کا نام دیا اور اسے ایک ہی حدیث میں چار بار ”نبی اللہ کے نام سے یاد کیا۔(دیکھیں صحیح مسلم۔کتاب الفتن۔باب ذکر الدجال ) اسی طرح اور احادیث میں بھی اس نبی کی آمد کی خبر دی۔تا کہ امت آنے والے وجود سے غافل نہ رہے اور جب وہ آئے تو اس پر ایمان لائے اور اس کی مدد فرمائے۔آپ نے اس حد تک بھی تلقین فرمائی کہ واذا رايتموه فبايعوه ولو حبوا على الثلج (سنن ابو داود۔کتاب الفتن۔باب خروج المہدی۔ابن ماجہ۔ایضاً ) کہ اے مسلمانو! جب تم اس کو پاؤ تو فوراً اس کی بیعت کرو خواہ تمہیں برف کے پہاڑوں پر گھٹنوں کے بل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔اور یہ بھی فرمایا : ” فليقرئه مني السلام “ کہ اسے میری طرف سے سلام کہنا۔66 (الدرالمحور - جلد 2 صفحہ 445 مطبع دار المعرفي للطباعة والنشر بيروت) پس میثاق النبیین میں امت میں آنے والے اس وجود کا بھی ذکر ہے جس کی آمد کی خبر آنحضرت نے دی اور اس پر ایمان لانے اور اسے آپ کا سلام پہنچانے کی بھی تاکید فرمائی۔مگر یہ پیغام رسول سننے کے لئے نہ پیر عبدالحفیظ تیار ہے نہ اس کا مرید راشد علی اور نہ ہی ان کے ہمنوا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ شیطان کے پیغام سننے کے عادی ہیں۔خدائے رحمان کے نہیں۔