شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 525 of 670

شیطان کے چیلے — Page 525

521 مجلس احرار کانگرس کے سٹیج پر کانگریس کے سالانہ اجلاس کے موقع پر معرض وجود میں آئی اس کے پہلے صدر مولانا عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری منتخب ہوئے اور اس کا نام مجلس احرار اسلام ہند تجویز ہوا۔“ پھر آگے جا کر لکھتے ہیں کہ : وو ” ہندو پنڈتوں نے مسلمانوں کی مجموعی تحریک کو نقصان پہنچانے کے لئے مسلمانوں کی فرقہ بندی سے ناجائز فائدہ اٹھایا۔“ ہے: مجلس احرار کو ہندوؤں نے کس طرح استعمال کیا؟ اس کا ذکر کرتے ہوئے مصنف نے آخر میں لکھا ہندو پنڈت کمیونٹی نے بعض بااثر مسلمان رہنماؤں اور میر واعظ کے ساتھیوں مرزا غلام مصطفیٰ اسد اللہ وکیل وغیرہ سے خفیہ معاہدہ کیا اور خفیہ اجلاس منعقد کئے اور بھڑ کا یا کہ شیخ عبداللہ، احمد یہ جماعت کے ساتھ مل کر اس کی مذہبی قیادت ( یعنی میر واعظ کی مذہبی قیادت ) ختم کرنا چاہتا ہے اس طرح مسلمانوں میں 66 نفرت کے بیج بوئے گئے۔“ پس یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ہندوؤں نے اور ہندو کانگرس نے مجلس احرار کو قائم کیا اور اپنے مقاصد کے لئے ان کو استعمال کیا۔یہ ایک کھلی کہانی ہے۔(ماخوذ از خطبہ جمعہ 8 مارچ 1985ء - فرمودہ حضرت امام جماعت احمدیہ )