شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 520 of 670

شیطان کے چیلے — Page 520

516 66 اب دیکھئے مسلمانوں کا ترجمان بھی ان کو ملا کرتا تھا تو احمدی ملا کرتا تھا۔احمدیوں کے سر براہ کو بہترین ترجمان سمجھا کرتے تھے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے مسلمانوں کی خدمت کے لئے ہر کوشش میں جماعت ہمیشہ پہل کرتی تھی ، کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔فلسطین کے لئے حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات کے بارہ میں عرب دنیا کے جو خیالات تھے نہ صرف اس وقت انہیں علم تھا بلکہ آج تک جبکہ احمدیت کی مخالفت زوروں پر ہے انہیں وہ خدمات یاد ہیں اور آج بھی بعض حق پرست ایسے ہیں جو ان خدمات کو تسلیم کرنے میں باک نہیں رکھتے۔چنانچہ عربوں کی زبانی سنئے۔عبدالحمید الکاتب رسالہ ” العربی ماہ جون 1983 ء کے شمارہ میں ایک مضمون میں لکھتے ہیں : محمد ظفر اللہ خان ہی وہ شخص ہے کہ جو فلسطین کے حق کے دفاع میں مر دمیدان ثابت ہوا۔اس نے فلسطین کے بارہ میں عربوں کے حقوق کے دفاع میں خدا کی طرف سے ودیعت کی گئی قدرت علی الخطاب اور قانون وسیاست میں قابلیت کے ہر جو ہر کو آزمایا۔اس کے کلام کی نبض حقیقی اسلامی روح کے ساتھ چلتی تھی۔" کشمیر میں خدمات تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ میں جماعت احمدیہ سے بڑھ کر اور کسی اسلامی جماعت نے کسی مذہبی " جماعت نے ایسی شاندار خدمات سرانجام نہیں دیں۔۔چنانچہ رسالہ ” طلوع اسلام“ مارچ 1948ء چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے عظیم جہاد کا ذکر کرتا ہے جو مسئلہ کشمیر کے بارہ میں چوہدری صاحب نے کیا اور پھر خلاصۂلکھتا ہے: حسنِ اتفاق سے پاکستان کو ایک ایسا قابل وکیل مل گیا جس نے اس کی حق وصداقت پر مبنی دعوت کو اس انداز سے پیش کیا کہ اس کے دلائل اور براہین عصائے موسوی بن کر رسیوں کے ان تمام سانپوں کو نگل گئے اور ایک دنیا نے دیکھ لیا کہ إِنَّ البَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا باطل بنا ہی اسی لئے ہوتا ہے کہ حق کے مقابل پر میدان چھوڑ کے بھاگ جائے۔“