شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 498 of 670

شیطان کے چیلے — Page 498

494 ✰✰✰ شیطان کے شکست خوردہ چیلے راشد علی اور اس کا پیر لکھتے ہیں: " امت مسلمہ کا موقف : باوجود اپنے داخلی اختلافات اور فرقہ بندیوں کے امت مسلمہ کے عوام وخواص کا اور تمام فرقوں کے علمائے کرام کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور ان کے ماننے والے قادیانی / احمدی / لاہوری / مرزائی مرند ، کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔یہ اعزاز اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حاصل ہے کہ دنیائے اسلام میں سب سے پہلے پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو قانونی طور پر کا فرقرار دیکر غیر مسلم اقلیت میں شامل کر دیا۔فالحمد للہ علی ذلک۔اس کے فوراً بعد ہی تمام بلا د عرب نے بھی ان کو غیر مسلم قرار دیدیا۔الحمد للہ آج ساری دنیا کے مسلمان قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج تصور کرتے ہیں اور حرمین شریفین میں ان کے داخلے پر پابندی ہے۔ہاں جھوٹ بول کر داخل ہو جائیں تو دوسری بات ہے اور یہی اللہ کا عذاب ہے وہ لاکھ اپنے آپ کو مسلمان باور کرانا چاہیں ، امت مسلمہ نے تو ان کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیا ہے۔اب اگر ان کی دوستی ہے تو وہ کافروں سے ! اگر ان کو پناہ ملتی ہے تو کافروں کی آغوش میں ! اگر کہیں آسانی سے جاسکتے ہیں تو وہ ان کے کا فرآقاؤں کے دیس میں!!فاعتبروا یا اولی الابصار!! جماعت احمدیہ کا موجودہ ہیڈ کوارٹر لندن ہے۔چونکہ امت مسلمہ قادیانیوں کو اسلام سے خارج کر چکی ہے اس لئے آج یہ قادیانی امت مسلمانوں سے اپنی اس ہزیمت کا انتقام لے رہی ہے۔“ ( بے لگام کتاب ) اس عبارت میں انہوں نے تین امور کو جماعت احمدیہ کی تکذیب کے لئے پیش کیا ہے۔(1) وو امت کا متفقہ فیصلہ جماعت احمدیہ مرتد ، کافر اور دائرہ اسلام سے خارج امر اول:۔یہ ہے کہ امت مسلمہ کے سب فرقوں نے اپنے سب داخلی اختلافات اور فرقہ بندیوں کے باوجود جماعت احمدیہ کو مرتد ، کافر اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ان کے اس کارنامے کا تفصیلی جواب اور تجزیہ امام جماعت احمد یہ حضرت مرزا طاہر احمد ایدہ اللہ