شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 489 of 670

شیطان کے چیلے — Page 489

485 الـكـاهـنـة فـقـتـل بـعـضـهـم وتـاب بعضهم وبالجملة لم ينتظم امر الكاذب في النبوة الا أياماً (نبراس ، شرح الشرح العقائد النسفی - صفحہ 444 - مطبوعہ شاہ عبد الحق محدث دہلوی اکیڈمی۔سرگودہا) 66 معدودة “ ترجمہ:۔بے شک بعض لوگوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے کئے جیسا کہ مسیلمہ، اسود عنسی اور سجاح ہیں۔لیکن پھر بعض ان میں سے قتل کئے گئے اور بعض نے تو بہ کر لی۔بہر حال کسی جھوٹے مدعی کی بات چند دن سے زیادہ نہیں رہی۔“ دوم۔حضرت امام ابن القیم " تحریر فرماتے ہیں: ” نحن لا ننكر انّ كثيراً من الكذابين قام فى الوجود وظهرت له شوكته ولكن لم يتم له امره ولم تطل مدته بل سلط عليه رسله واتباعهم فمحقوا اثره وقطعوا دابره واستاصلوا شافته هذه سنته في عباده منذ قامت الدنيا والى ان يرث الارض ومن عليها۔“ 66 (زادالمعاد الجزء الثالث صفحہ 43 ناشر دار الكتاب العربی بیروت لبنان ) ترجمہ :۔ہم اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ بہت سے کذاب اور جھوٹے مدعی پیدا ہوئے اور ان کی ابتداء شوکت بھی ظاہر ہوئی۔لیکن وہ اپنے مقصد کو پا نہ سکے اور نہ ہی ان کی مدت لمبی ہوئی۔بلکہ اللہ تعالیٰ کے رسولوں اور ان کے اتباع نے بہت جلد ان کی بیخ کنی کر کے ان کو بے نام ونشان کر دیا اور ان کی گردن توڑ دی ابتداء دنیا سے اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں میں یہی سنت رہی اور تا قیامت رہے گی۔حضرت امام ابن القیم نے چند سطور پہلے اسی جگہ لمبی مدت کی تشریح ثلاثاً وعشرين سنة “ (23 سال) کے الفاظ میں کی ہے۔پس کامل تحقیقات کے بعد ہم نہایت وثوق سے اس سچائی کا اعلان کرتے ہیں کہ ” کا ذب مدعیان کا زمانہ 23 سال کی مدت سے زیادہ کا دعوی سراسر جھوٹ اور افتراء ہے اور مغالطہ رہی ہے۔قرآن کریم اس خیال کو دھکے دے رہا ہے۔عقل انسانی اس کی تردید کر رہی ہے۔نقلی دلیلیں یعنی تفاسیر اور محققین کی شہادتیں اس کو غلط بتا رہی ہیں۔نیز صحف سابقہ بھی اس کو جھوٹا قرار دیتے ہیں۔لہذا راشد علی اور اس کا پیر محض جھوٹے ہیں۔اس بات میں اب صرف ایک پہلو باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ پیر ومرید کی اس جوڑی نے چند