شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 438 of 670

شیطان کے چیلے — Page 438

436 مشربوں وغیرہ کو بھی ہرگز ہرگز مخاطب نہیں کیا۔ویسے بھی نام نہاد علماء کے بارہ میں حسب ذیل حدیث رسول کے ہوتے ہوئے کسی اور کو کچھ بھی کہنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔خود صادق و مصدوق حضرت محمد مصطفی علیہ فرماتے ہیں۔" تكون في امتى فزعة فيصير النّاس الى علمائهم فاذا هم قردة وخنازير۔“ منتخب کنز العمال - الفرع الثانی فی ذکر اشر اطبا الکبری جلد 6 صفحہ 28۔برحاشیہ مسند احمد بن حنبل۔دار الفکر للطباعة والنشر مصر ) ترجمہ :۔میری امت پر اضطراب اور انتشار کا ایک ایسا شدید زمانہ بھی آئے گا کہ لوگ اپنے علماء کے پاس ( راہنمائی کی امید سے ) جائیں گے تو کیا دیکھیں گے کہ وہ بندر اور سور ہیں۔اس تمہید کے بعد ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ” نجم الہدی میں اس مذکورہ بالا شعر کے بارہ میں حقیقت حال عرض کرتے ہیں تا کہ یہ واضح ہو جائے کہ راشد علی اور اس کے پیر عبدالحفیظ صرف جھوٹ کی غلاظت پر ہی منہ نہیں مارتے بلکہ انہیں بے حد شوق ہے کہ انہیں معاندین مصطفی ﷺ اور دشمنان اسلام میں شمار کیا جائے۔وہ اس کا ثبوت پہلے ہی ڈاکٹر ڈوئی اور منتصر مولویوں کے لئے اپنی غیرت دکھا کر پیش کر چکے ہیں۔کتاب ” نجم الہدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 1898ء میں صرف ایک دن میں تصنیف فرمائی۔اس کتاب میں آپ نے آنحضرت ﷺ کے اسمائے مبارکہ ”احمد“ اور ”محمد“ کی حقیقت نہایت دلکش انداز میں بیان فرمائی ہے اور آپ کے ایسے کمالات اور محاسن کا ذکر فرمایا ہے جن سے آنحضور ﷺ کا سب انبیاء سے بالا و برتر ہونا ظاہر وباہر ہوتا ہے۔نیز دجالی فتنوں اور ان کے ازالہ کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنی ماموریت کے حق میں دلائل بیان فرمائے ہیں۔اس کتاب میں آپ نے ان مسلمانوں کو جنہوں نے آپ کی دعوت کو قبول نہیں کیا، الفاظ ” میری قوم ہی سے یاد کیا ہے اور ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش فرمائی ہے کہ آپ کی دعوت کو قبول کرنے میں ان کی بھلائی ہے۔اس کتاب میں بھی ، نیز اس سے پہلی اور بعد کی تصنیفات میں بھی آپ نے بار بار مسلمانوں کو ” بھائی کے خطاب سے یاد فرمایا ہے۔اس کتاب میں آپ نے تعلیم اسلام کے حسن و جمال اور اس کے حقائق و معارف کے عمدہ عمدہ نکتے