شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 430 of 670

شیطان کے چیلے — Page 430

428 ان تحریروں سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ آپ نے بالکل نکھار کر بات کی ہے اور ” حج بیت اللہ کے فریضہ کو الگ طور پر واضح فرمایا ہے اور قادیان میں حاضری کا ذکر بالکل الگ رنگ میں کیا ہے۔ان دونوں کا نہ ایک دوسرے سے ٹکراؤ ہے نہ مقابلہ اور نہ ہی ابہام۔آپ نے قادیان میں حاضری کو ظلی حج سے تعبیر کیا ہے تو اس کا مقصد صرف اتنا ہے کے وہ مقام جہاں خدا تعالیٰ اپنے پاک بندے پر اپنی تجلّی ظاہر کرتا ہے وہ مقام مقدس اور بابرکت ہو جاتا ہے اور وہاں کی زیارت باعث حصولِ برکت و تقدس ہوتی ہے۔اس سے مسلمانوں کے ہر مکتب فکر کو اتفاق ہے۔پس سچ یہی ہے کہ جماعت احمدیہ کے نزدیک اصل حج وہی ہے جو بیت اللہ کا حج ہے۔اصل کے ساتھ ظل کو خلط ملط کرنا دیانتداری نہیں۔(10) بہشتی مقبرہ۔چندہ کے ذریعہ بلنگ را شد علی نے ” متوازی امت“ کے عنوان کے تحت لکھا ہے۔" قادیانی قبرستان بہشتی مقبرہ ہو گیا جس میں دفن ہونے کے لئے چندہ کے ذریعے بکنگ کرانی پڑتی ہے۔(مکاشفات صفحه 23 از باب منظور الهی قادیانی ) ( بے لگام کتاب ) اس عبارت کے نیچے جو حوالہ اس نے درج کیا ہے وہ غلط ہے۔جماعت احمدیہ کے سارے لٹریچر میں کوئی ایسی عبارت نہیں ہے۔یہ سب را شد علی کا افتراء ہے اور اس پر ہمارا پہلا جواب تو وہی ہے کہ لعنة الله على الكاذبين۔لیکن جملہ معترضہ کے طور پر ہم اس سے پوچھتے ہیں کہ کیا کسی جگہ چندہ کے ذریعہ بنگ کرانے سے متوازی امت کا قیام عمل میں آجاتا ہے؟ بہشتی مقبرہ اور اس میں تدفین کے بارہ میں مکمل تفصیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب " رسالہ الوصیت میں درج ہے۔اگر راشد علی جھوٹا نہ ہوتا تو باب منظور الہی کی کتاب کے حوالہ کی بجائے رسالہ الوصیت کا حوالہ دیتا جس میں خود بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے تفصیل رقم فرمائی ہے جو دراصل حسب ذیل قرآنی