شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 404 of 670

شیطان کے چیلے — Page 404

402 ہمیشہ کوشش کی جیسا کہ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے مرید مولوی عبدالاحد صاحب خانپوری کی کتاب” مخادعت مسلمہ قادیانی (مطبوعہ 1901ء) کی مندرجہ ذیل اشتعال انگیز تحریر سے ظاہر ہے کہ طائفہ مرزائیہ بہت ذلیل و خوار ہوئے۔جمعہ اور جماعت سے نکالے گئے اور جس مسجد میں جمع ہو کر نمازیں پڑھتے تھے اس میں بے عزتی کے ساتھ بدر کئے گئے اور جہاں نماز جمعہ پڑھتے تھے وہاں سے حکماً روکے گئے۔۔۔نیز بہت قسم کی ذلتیں اٹھا ئیں۔معاملہ اور برتاؤ مسلمانوں سے بند ہو گیا۔عورتیں منکوحہ اور مخطوبه بوجہ مرزائیت کے چھینی گئیں۔مردے ان کے بے تجہیز وتکفین اور بے جنازہ گڑھوں میں دبائے گئے۔(صفحه 2) اب معزز قارئین غور فرما سکتے ہیں کہ اگر سالہا سال تک تکالیف ومصائب کا نشانہ بننے کے بعد جماعت احمدیہ کے افراد کو ابتلاء اور فتنہ کے احتمال سے کوئی قدم اٹھانا پڑا تو یہ ان کی قابل رحم اور درد ناک حالت پر تو دلالت کرتا ہے ان کے خلاف اس جھوٹ کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا کہ ” مرزا صاحب کا حکم تھا کہ ان کے ماننے والے نہ تو کسی غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھیں نہ ان سے شادی کریں اور نہ غیر احمدی کی نماز جنازہ میں شریک ہوں۔“ سالہا سال کی اس اذیت ناک صورتحال کے پیش نظر فتنہ اور ابتلاء سے بچنے کے لئے اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے متبعین کو دوسروں کے پیچھے نماز پڑھنے اور ان سے شادی بیاہ کرنے سے روکا تو آپ سے بہت زیادہ شدت اور شدید زبان کے استعمال کے ساتھ دوسروں نے احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے روکا ، ان کے جنازوں میں شرکت کو حرام قرار دیا ، ان سے مناکحت اور شادی بیاہ کو نہ صرف حرام بلکہ ” زنا خالص قرار دیا اور ایسی شادی کی صورت میں پیدا ہونے والی اولا د کو بالکل عریاں زبان میں حرامی کا درجہ دیا۔ایسے فتوے دینے والے کوئی معمولی مولوی نہیں بلکہ مختلف مکاتیب فکر کے مقتدر مقند او پیشوا اور ان کے چوٹی کے مانے ہوئے علماء تھے۔اس کے باوجود الزام ہم لوگوں پر ہے کہ ہم دوسروں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وغیرہ وغیرہ۔یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہو جا تا بلکہ یہ فیصلہ ابھی باقی ہے کہ کوئی کس کے پیچھے نماز پڑھے؟ (1) آپ ہی انصاف کیجئے کہ کیا احمدی ان دیوبندیوں کے پیچھے نماز پڑھیں جن کے متعلق احمدیوں کا