شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 383 of 670

شیطان کے چیلے — Page 383

381 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ستارہ قیصریہ سے مختلف عبارتیں لے کر انہیں ایک عبارت بنانا ایسی تلبیسانہ کارروائی ہے جو راشد علی کے شیطانی اعمال ہی کا کمال ہے۔حالانکہ اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ملکہ معظمہ کے مسلمانوں پر احسانات کا ذکر کر کے اس کی شکر گزاری کی ہے اس کے قیام امن اور قیام انصاف و عدل کی تعریف کی ہے اور قرآنی حکم وقُولَا لَهُ قَوْلاً لینا کہ اسے نرمی اور ملائمت سے بات کہو، کے مطابق اسے نہایت ملائمت سے اسلام کی طرف بلایا، اس پر ایمان لانے کی ترغیب دی نیز اس کے اپنے عقیدے کا بطلان کھول کھول کر بتایا اسی طرح اپنی کتاب ” مسیح ہندوستان میں“ کے بارہ میں بتایا ، جس میں اسلام کی حقانیت اور عیسائیت کے رد میں ناقابل تردید ثبوت مہیا کئے گئے ہیں اور اصل حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ سے ایک بات تو بڑی واضح طور پر ملتی ہے کہ آپ کسی خوشامد کی غرض سے یہ تعریفیں نہیں کرتے تھے بلکہ اسلامی فرض کے طور پر اعتراف حقیقت تھا اس سے بڑھ کر اس کی کوئی اور شکل وصورت نہیں نکلتی۔آپ فرماتے ہیں: وو ” پس سنو اے نادانو ! میں اس گورنمنٹ کی کوئی خوشامد نہیں کرتا بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ایسی گورنمنٹ سے جو دین اسلام اور دینی رسوم پر کچھ دست اندازی نہیں کرتی اور نہ اپنے دین کو ترقی دینے کے لئے ہم پر تلوار میں چلاتی ہے ، قرآن شریف کی رو سے جنگ مذہبی کرنا حرام ہے کیونکہ وہ بھی کوئی مذہبی (کشتی نوح۔حاشیہ۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 75) جہاد نہیں کرتی۔“ پھر فرماتے ہیں: میری طبیعت نے بھی نہیں چاہا کہ ان متواتر خدمات کا اپنے حکام کے پاس ذکر بھی کروں کیونکہ میں نے کسی صلہ اور انعام کی خواہش سے نہیں بلکہ ایک حق بات کو ظاہر کرنا اپنا فرض سمجھا۔“ (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 340) علامہ اقبال انگریز کے مدح خواں یہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا موقف تھا لیکن وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ چونکہ آپ نے انگریزوں کی تعریف کی ہے اس لئے آپ کا انگریز کا ایجنٹ ہونا ثابت ہو گیا۔اب ان کے کلمائے سنیئے۔ان میں سے ایک وہ ہیں جن کو راشد علی نے اپنے لئے سند